زبُور 124
124
زبُور 124
نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔ داویؔد کا زبُور۔
1اگر یَاہوِہ ہماری طرف نہ ہوتے۔
اِسرائیل یُوں کہے،
2اگر یَاہوِہ اُس وقت ہماری طرف نہ ہوتے
جَب لوگوں نے ہم پر حملہ کیا،
3جَب اُن کا قہر ہم پر بھڑکا،
تو وہ ہمیں زندہ ہی نگل جاتے؛
4سیلاب نے ہمیں غرق کر دیا ہوتا،
تیزرَو موجیں ہم پر سے گزر جاتیں،
5اَور پانی کا جوش و خروش
ہمیں بہا لے جاتا۔
6یَاہوِہ کی سِتائش ہو،
جنہوں نے ہمیں اُن کے دانتوں کا شِکار نہ ہونے دیا۔
7ہم ایک چڑیا کی مانند
صیّاد کے جال میں سے بچ نکلے؛
جال ٹوٹ گیا،
اَور ہم بچ نکلے۔
8ہماری مدد یَاہوِہ کے نام سے ہے،
جو آسمان اَور زمین کے خالق ہیں۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 124: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.