YouVersion Logo
تلاش

زبُور 145:119-160

زبُور 145:119-160 UCV

میں سارے دِل سے آپ کو پُکارتا ہُوں، اَے یَاہوِہ، مُجھے جَواب دیں، اَور مَیں آپ کے قوانین پر عَمل کروں گا۔ مَیں نے آپ کو پُکارتا ہُوں، مُجھے بچا لیں اَور مَیں آپ کی شہادتوں پر عَمل کروں گا۔ میں صُبح سویرے اُٹھتا ہُوں اَور مدد کے لئے پُکارتا ہُوں؛ مُجھے آپ کے کلام پر اِعتبار ہے۔ رات کے ہر پہر میری آنکھیں کھُل جاتی ہیں، تاکہ مَیں آپ کے وعدہ پر دھیان کروں۔ اَپنی شفقت و مَحَبّت کے مُطابق میری آواز سُنیں؛ اَے یَاہوِہ، اَپنے آئین کے مُطابق میری زندگی کو محفوظ رکھیں۔ شرارت آمیز منصُوبے بنانے والے قریب آ گئے ہیں، لیکن وہ آپ کے آئین سے بہت دُور ہیں۔ تو بھی اَے یَاہوِہ، آپ بہت قریب ہیں، اَور آپ کے سَب اَحکام حق ہیں۔ بہت پہلے ہی مُجھے آپ کی شہادتوں سے یہ حقیقت مَعلُوم ہو گئی تھی کہ آپ نے اُنہیں اَبد تک کے لیٔے قائِم کیا ہے۔ میری تکلیف پر نظر کریں اَور مُجھے اُس سے رِہائی بخشیں، کیونکہ مَیں نے آپ کے آئین کو فراموش نہیں کیا۔ میری وکالت کریں اَور مُجھے رِہائی بخشیں؛ اَپنے وعدے کے مُطابق میری زندگی کی حِفاظت کریں۔ نَجات بدکار لوگوں سے دُور ہے، کیونکہ وہ آپ کے قوانین کی جُستُجو میں نہیں رہتے۔ اَے یَاہوِہ، آپ کی رحمت عظیم ہے؛ اَپنے آئین کے مُطابق میری زندگی کی حِفاظت کریں۔ مُجھ پر سِتم ڈھانے والے اَور میرے مُخالف بہت ہیں، لیکن مَیں آپ کی شہادتوں سے کنارہ کش نہ ہُوا۔ میں دغابازوں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہُوں، کیونکہ وہ آپ کے کلام پر عَمل نہیں کرتے۔ دیکھو، مُجھے آپ کے قوانین سے کیسی مَحَبّت ہے؛ اَے یَاہوِہ، اَپنی شفقت و مَحَبّت کے مُطابق میری زندگی کا تحفُّظ کریں۔ آپ کے کلام کا اصل حق پر قائِم ہے؛ اَور آپ کے سَب سچّے اَحکام اَبدی ہیں۔

پڑھیں زبُور 119