زبُور 10
10
زبُور 10
1اَے یَاہوِہ، آپ اِس قدر دُور کیوں کھڑے رہتے ہیں؟
اَور میری مُصیبت کے ایّام میں خُود کو کیوں چھپاتے ہیں؟
2ناتواں بدکار لوگ غُرور کا شِکار ہوتے ہیں،
اَور بدکار لوگ اَپنے بنائے ہُوئے منصُوبوں میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔
3بدکار اَپنی نَفسانی خواہشوں پر فخر کرتا ہے؛
اَور حریص کو برکت دیتاہے اَور یَاہوِہ کی تحقیر کرتا ہے۔
4بدکار آدمی اَپنے تکبُّر میں خُدا کو نہیں ڈھونڈتا؛
اُس کے ذہن میں یہی خیالات ہیں: کویٔی خُدا ہے ہی نہیں۔
5بدکار لوگوں کی راہیں ہمیشہ اُستوار ہوتی ہیں؛
اُس کی نگاہ میں آپ کے آئین کی کویٔی اہمیّت نہیں ہے؛
وہ حقارت سے اَپنے تمام دُشمنوں کی ہنسی اُڑاتا ہے۔
6وہ اَپنے دِل میں کہتاہے: ”مُجھے جنبش نہ ہوگی؛
پُشت در پُشت مُجھ پر کبھی کویٔی مُصیبت نہ آئے گی۔“
7اُس کا مُنہ لعنت، فریب اَور ظُلم سے بھرا رہتاہے؛
شرارت اَور بدی اُس کی زبان پر ہیں۔
8وہ دیہاتوں کے پاس اِنتظار میں بیٹھا رہتاہے؛
اَور کمین گاہ سے بے قُصُور کو قتل کرتا ہے۔
اَور اُس کی آنکھیں لاچار کی تاک میں لگی رہتی ہیں؛
9وہ دبک کر بیٹھا رہتاہے، جَیسے جھاڑی میں شیر۔
اَور بے قُصُور اَور غریب کو پکڑنے کے لیٔے گھات لگائے رہتاہے،
اَور اُنہیں پکڑکر اَپنے جال میں گھسیٹ کر لے جاتا ہے۔
10مظلوم لوگ کُچلے، اَور شکستہ حال ہوکر گِر جاتے ہیں؛
اَور بےکس زورآور ہاتھوں سے پٹکے جاتے ہیں۔
11وہ اَپنے دِل میں سوچتا ہے، ”خُدا بھُول چکےہیں؛
وہ اَپنا مُنہ چھپاتے ہیں، وہ ہرگز نہیں دیکھیں گے۔“
12اَے یَاہوِہ، اُٹھیں، اَپنا ہاتھ اُٹھائیں، اَے خُدا!
اَور مظلوموں کو فراموش نہ کریں۔
13بدکار آدمی خُدا کی ناقدری کرتے ہُوئے
اَپنے دِل میں اِنسان کیوں کہتا رہتاہے،
”خُدا مُجھ سے بازپُرس نہ کریں گے؟“
14اَے خُدا، لیکن آپ شرارت اَور غم کو دیکھ رہے ہیں؛
آپ اُن کے غموں پر غور کریں اَور اِسے اَپنے ہاتھ میں لے لیں۔
بےکس خُود کو آپ کی پناہ میں دیتے ہیں؛
آپ ہی یتیموں کے مددگار ہیں۔
15سنگدل اَور بدکار اِنسان کا بازو توڑ دیں؛
اَور اُس کی ساری پوشیدہ شرارت کا اُس سے حِساب لیں۔
جَب تک کہ بدکار کی شرارت باقی نہ رہے۔
16یَاہوِہ ابدُالآباد بادشاہ ہیں؛
قومیں اُن کے مُلک میں سے نابود ہو جایٔیں گی۔
17اَے یَاہوِہ، آپ مظلوموں کی استدعا#10:17 استدعا دعا سُنتے ہیں؛
اُن کے دِلوں کو تیّار کرتے ہیں اَور اُن کی فریاد پر کان لگاتے ہیں،
18یتیموں اَور مظلوموں کا اِنصاف کرتے ہیں،
تاکہ خاک سے بنا اِنسان پھر دہشت نہ پھیلایٔے۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 10: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.