حِکمت نے اَپنا گھر بنا لیا؛ اُس نے اَپنے ساتوں سُتون تراش لیٔے ہیں۔ اُس نے اَپنا قُربانی کا گوشت پکا لیا اَور اَپنے جام میں شراب اُنڈیل لی ہے؛ اَور اَپنا دسترخوان بھی آراستہ کر لیا ہے۔ وہ اَپنی سہیلیوں کو اُس خبر کے ساتھ روانہ کر چُکی ہے اَور خُود بھی شہر کے بالا ترین مقام سے پُکار رہی ہے۔ ”جو کوئی سادہ دِل ہے وہ یہاں آ جائے!“ نادان لوگوں سے وہ یہ کہتی ہے: ”آؤ، میرے ساتھ کھانے میں شریک ہو جاؤ۔ اَور میرے تیّار کئے ہُوئے جامِ شراب میں سے شراب لے کر پیو۔ سادہ پن چھوڑ دو تاکہ زندہ رہو؛ اَور فہم کی راہ پر چلو۔“ جو کسی ٹھٹّھےباز کو سمجھانے کی کوشش کرتا ہے وہ ذِلّت کا مُنہ دیکھتا ہے؛ اَورجو بدکار کو تنبیہ کرتا ہے گالِیاں کھاتا ہے۔ ٹھٹّھےباز کو مت ڈانٹو، اَیسا نہ ہو وہ تُم سے نفرت کرنے لگے؛ لیکن دانشمند کو ڈانٹ تو وہ تُم سے مَحَبّت رکھےگا۔ اَور تُم سے تربّیت پا کر اَور بھی دانا ہو جائے گا؛ صادق کو تعلیم دو، تو اُس کے علم میں اِضافہ ہوگا۔ یَاہوِہ کا خوف حِکمت کی اِبتدا ہے، اَور اُس قُدُّوس خُدا کا عِرفان ہی دانش ہے۔ کیونکہ میری بدولت تمہارے ایّام بڑھ جایٔیں گے، اَور تمہاری زندگی کے بَرس زِیادہ ہو جایٔیں گے۔ اگر تُم دانشمند ہو تو تمہاری دانشمندی تمہارا اجر ہے؛ اَور اگر تُم دانش کا مذاق اُڑاتے ہو، تُم خُود ہی بھگتوگے۔
پڑھیں امثال 9
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: امثال 1:9-12
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos