اَے میرے بیٹے! اَپنے باپ کے اَحکام بجا لاؤ اَور اَپنی ماں کی تعلیم کو ترک نہ کرو۔ اُنہیں اَپنے دِل پر ہمیشہ باندھے رکھو؛ اَور اَپنے گلے کا ہار بنالو۔ جَب تُم چلوگے تو وہ تمہاری رہنمائی؛ سوؤگے تو وہ تمہاری نگہبانی؛ اَور جَب جاگوگے تو وہ تُم سے باتیں کرےگی۔ کیونکہ یہ اَحکام چراغ، اَور یہ تعلیم رَوشنی ہے، اَور تربّیت کے لیٔے سرزنش زندگی کی راہ ہے۔ جو تُمہیں بداخلاق عورت سے، اَور بدچلن بیوی کی چاپلوس زبان سے بچاتا ہے۔ اُس کے حُسن پر اَپنے دِل میں شہوت سے مغلُوب نہ ہو اَور اُس کی آنکھوں کا شِکار ہونے سے بچے رہنا۔ کیونکہ فاحِشہ تُمہیں روٹی کے ٹُکڑوں کا مُحتاج بنا دیتی ہے، اَور زانیہ تمہاری جان ہی کا شِکار کر لیتی ہے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ آدمی اَپنے دامن میں آگ بٹورے اَور اُس کے کپڑے نہ جلیں؟
پڑھیں امثال 6
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: امثال 20:6-27
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos