اَے میرے بیٹو! باپ کی تربّیت پر کان لگاؤ؛ متّوجہ ہو اَور فہم حاصل کرو۔ میں تُمہیں اَچھّی باتیں سِکھا رہا ہُوں، لہٰذا میری تعلیم کو ترک نہ کرنا۔ میں بھی کبھی اَپنے باپ کے گھر میں بیٹا تھا، اَور ابھی نازک اندام اَور اَپنی ماں کا لاڈلا تھا، تَب باپ نے مُجھے تعلیم دی اَور کہا: ”اَپنے سارے دِل سے میری باتوں کو اَپنالو؛ اَور میرے اَحکام بجا لاؤ اَور زندہ رہو۔ حِکمت حاصل کرو، فہم کو اَپنالو؛ میری باتوں کو فراموش نہ کرو اَور نہ اُن سے منحرف ہونا۔ حِکمت کو ترک نہ کرو اَور وہ تمہاری حِفاظت کرےگی؛ اُس سے مَحَبّت رکھو اَور وہ تمہاری نگہبانی کرےگی۔ حِکمت اعلیٰ ترین شَے ہے اِس لیٔے حِکمت حاصل کرو۔ خواہ تمہاری ساری پُونجی خرچ ہو جائے تو بھی فہم حاصل کرو۔ حِکمت کی قدر کرو، تو وہ تُمہیں سرفراز کرےگی؛ اُسے گلے لگا لو اَور وہ تُمہیں عزّت بخشے گی۔ وہ تمہارے سَر پر فضیلت کا سِہرا باندھے گی اَور تُمہیں جلالی تاج عطا کرےگی۔“ اَے میرے بیٹے! سُنو اَور مَیں جو کچھ کہتا ہُوں اُسے قبُول کر لو، اَور تمہاری عمر دراز ہوگی۔ مَیں نے تُمہیں حِکمت کی راہ بتایٔی ہے، اَور راہ راست پر تمہاری رہنمائی کی ہے۔ جَب تُم چلوگے تو تمہارے قدموں میں رُکاوٹ پیش نہ آئے گی؛ اَور جَب تُم دَوڑوگے تو ٹھوکر نہ کھاؤگے۔ تربّیت کو پکڑے رہو؛ اُسے جانے نہ دو؛ اُس کی اَچھّی طرح حِفاظت کرو کیونکہ وہ تمہاری زندگی ہے۔ بدکاروں کے راستہ پر قدم نہ رکھنا، نہ بدکرداروں کی راہ میں چلنا۔
پڑھیں امثال 4
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: امثال 1:4-14
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos