YouVersion Logo
تلاش

امثال 2

2
حِکمت کے اَخلاقی فوائد
1اَے میرے بیٹے! اگر تُم میری باتیں قبُول کرو
اَور میرے اَحکام اَپنے دِل میں رکھو،
2اَور حِکمت کی طرف کان لگاؤ
اَور فہم سے اَپنا دِل لگائے رکھو،
3اَور اگر تُم بصیرت کے لیٔے پُکارو
اَور فہم کے لیٔے آواز بُلند کرو،
4اَور تُم اُسے چاندی کی مانند ڈھونڈو
اَور کسی پوشیدہ خزانہ کی مانند اُس کی تلاش کرو،
5تَب تُم یَاہوِہ کے خوف کو سمجھ پاؤگے
اَور یَاہوِہ کا علم حاصل کروگے۔
6کیونکہ یَاہوِہ حِکمت بخشتے ہیں؛
اَور علم اَور فہم اُن ہی کے مُنہ سے نکلتے ہیں۔
7وہ راستبازوں کے لیٔے مدد تیّار رکھتے ہیں،
اَور راست رَو کے لیٔے ڈھال ثابت ہوتے ہیں،
8کیونکہ وہ اِنصاف کے راستوں کی نگہبانی کرتے ہیں
اَور اَپنے وفاداروں کی راہ کی حِفاظت کرتے ہیں۔
9تَب تُم حق اَور راستی
اَور صحیح، الغرض ہر اَچھّی راہ کو سمجھ پاؤگے۔
10کیونکہ حِکمت تمہارے دِل میں داخل ہوگی،
اَور علم تمہاری جان کو فرحت بخشےگا۔
11شعور تمہارا نگہبان ہوگا،
اَور فہم تمہاری حِفاظت کرےگا۔
12حِکمت تُمہیں بدکار لوگوں کی راہوں سے،
اَور کَج گو کی باتوں سے بچائے گی،
13جو راہ راست کو چھوڑ دیتے ہیں
تاکہ تاریک راہوں پر چلیں،
14جو بدکاری سے خُوش ہوتے ہیں
اَور شرارت کے کام کرکے مسرُور ہوتے ہیں،
15جِن کی راہیں ٹیڑھی ہیں
اَور جِن کی روِشیں پُر فریب ہیں۔
16وہ تُمہیں فاحِشہ عورت سے،
اَور اُس بدچلن بیوی کی دلفریب باتوں سے بھی بچائے گی،
17جِس نے اَپنی جَوانی کے ساتھی کو چھوڑ دیا
اَور اُس عہد کو بھُول گئی جو اُس نے خُدا کے سامنے باندھا تھا۔
18کیونکہ اُس فاحِشہ کا گھر موت کی طرف کھینچتا ہے
اَور اُس کی راہیں پاتال کو جاتی ہیں۔
19جو بھی اُس کے پاس جاتا ہے لَوٹ کر نہیں آتا
اَور نہ عتّئیؔ کبھی زندگی کی راہیں پاتاہے۔
20حِکمت سے تُم نیک لوگوں کی راہوں پر چلوگے
اَور راستبازوں کے راہوں پر قائِم رہوگے۔
21کیونکہ راستباز مُلک میں آباد رہیں گے،
اَور کامل اُس میں بسے رہیں گے؛
22لیکن بدکار زمین پر سے کاٹ ڈالے جایٔیں گے،
اَور بدکار اُس مُلک میں سے اُکھاڑ پھینکے جایٔیں گے۔

موجودہ انتخاب:

امثال 2: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in