امثال 1:16-17

امثال 1:16-17 UCV

دِل کی تدبیریں اِنسان کی ہوتی ہیں، لیکن زبان کا جَواب یَاہوِہ کی طرف سے آتا ہے۔ اِنسان کو اَپنی تمام روِشیں اَپنی نظر میں پاک نظر آتی ہیں، لیکن یَاہوِہ ہی اُس کے ضمیر کو جانچتے ہیں۔ تُم جو کچھ کرو اُسے یَاہوِہ کے سُپرد کر دو، تَب تمہارے منصُوبے کامیاب ہوں گے۔ یَاہوِہ ہر چیز کسی خاص مقصد کے لیٔے بناتے ہیں۔ یہاں تک کہ بدکاروں کو بھی بُرے دِن کے لیٔے بنایا۔ مغروُر دِلوں والے یَاہوِہ کے نزدیک نفرت اَنگیز ہیں۔ وہ لوگ بے سزا نہ ٹھہریں گے۔ بے لوث مَحَبّت اَور وفاداری سے گُناہ کا کفّارہ ہوتاہے؛ اَور یَاہوِہ کے خوف سے اِنسان بدی سے دُور رہتاہے۔ جَب اِنسان کی روِشیں یَاہوِہ کو پسند آتی ہیں، تَب وہ اُس کے دُشمنوں کو بھی اُس کے ساتھ صُلح سے رہنے دیتے ہیں۔ راستی سے حاصل کیا ہُوا تھوڑا سا مال نااِنصافی سے حاصل کئے ہُوئے بڑے منافع سے بہتر ہے۔ اِنسان اَپنے دِل میں اَپنی راہ کا منصُوبہ بناتا ہے، لیکن اُس کے قدموں کی ہدایت یَاہوِہ کی طرف سے ہوتی ہے۔ بادشاہ کے لبوں سے گویا کلامِ الٰہی صادر ہوتاہے، لہٰذا اُس کا مُنہ اِنصاف کرنے میں کویٔی خطا نہ کرے۔ صحیح ترازو اَور پلڑے یَاہوِہ کی طرف سے ہوتے ہیں؛ تھیلی کے سَب باٹ اُسی کے بنائے ہُوئے ہیں۔ غلط کام بادشاہ کے نزدیک نفرت اَنگیز ہیں، کیونکہ تخت کی پائداری راستبازی سے ہے۔ اِنصاف پسند ہونٹ بادشاہوں کی خُوشی کا باعث ہوتے ہیں؛ اَور وہ حق بولنے والے آدمی کی قدر کرتے ہیں۔ بادشاہ کا غضب موت کا قاصِد ہے، لیکن دانشمند اِنسان اُسے ٹھنڈا کرتا ہے۔ بادشاہ کا تابندہ چہرہ، زندگی کی علامت ہے؛ اَور اُس کی نظرِ عنایت موسمِ بہار کی طرح ہے۔ حِکمت حاصل کرنا سونے کے حُصُول سے، اَور فہم حاصل کرنا چاندی کے حُصُول سے کہیں بہتر ہے۔ راستبازی کی شاہراہ بدی سے الگ رہتی ہے؛ اَور اَپنی راہ کا نگہبان اَپنی جان کی حِفاظت کرتا ہے۔