دانا عورت اَپنا گھر بناتی ہے، لیکن بےوقُوف اُسے اَپنے ہی ہاتھوں سے گرا دیتی ہے۔ راست یَاہوِہ سے ڈرتا ہے، لیکن جِس کی راہیں ٹیڑھی ہیں وہ اُس کی حقارت کرتا ہے۔ احمق کی پُر غُرور باتیں اُس کی پیٹھ کے لیٔے ڈنڈا بَن جاتی ہیں، لیکن دانشمندوں کے لب اُن کی حِفاظت کرتے ہیں۔ جہاں ہل چلانے والے بَیل نہیں ہوتے وہاں چرنی بھی خالی رہتی ہے، لیکن بَیل ہی کے زور سے اناج کی کثرت ہوتی ہے۔ سچّا گواہ دھوکا نہیں دیتا، لیکن جھُوٹا گواہ صرف جھُوٹ ہی اُگلتا ہے۔ ٹھٹّھےباز حِکمت تلاش کرتا ہے لیکن نہیں پاتا، لیکن صاحبِ فہم کو علم بآسانی حاصل ہوتاہے۔ احمق سے دُور رہنا، کیونکہ تُم اُس کے لبوں پر علم کی باتیں نہیں پاؤگے۔ ہوشیاروں کی حِکمت یہ ہے کہ اَپنی روِشوں پر غور کریں، لیکن احمقوں کی حماقت دغا دینا ہے۔ احمق گُناہ کی تلافی کرنے کو مذاق سمجھتے ہیں، لیکن راستبازوں کے درمیان رضامندی پائی جاتی ہے۔ ہر دِل اَپنی تلخی سے واقف ہوتاہے، اَور کویٔی بیگانہ اُس کی خُوشی میں شریک نہیں ہو سَکتا۔ بدکار کا گھر تباہ ہو جائے گا، لیکن راستباز کا خیمہ آباد رہے گا۔ اَیسی راہ بھی ہے جو اِنسان کو راست مَعلُوم ہوتی ہے، لیکن اُس کا اَنجام موت ہے۔ ہنسی کے موقع پر بھی دِل اُداس ہو سَکتا ہے، اَور خُوشی رنج میں بدل سکتی ہے۔ بےوفا اَپنی روِشوں کا پُورا اجر پائیں گے، اَور نیک آدمی اَپنی روِش کا۔ سادہ لَوح ہر بات کا یقین کر لیتا ہے، لیکن ہوشیار آدمی سوچ سمجھ کر قدم اُٹھاتا ہے۔ دانشمند یَاہوِہ کا خوف مانتا اَور بدی سے گُریز کرتا ہے، لیکن احمق شیخی باز اَور بے فکر ہوتاہے۔ تنک مِزاج حماقت کے کام کرتا ہے، اَور بداندیش آدمی قابل نفرت ہوتاہے۔ نادان حماقت کی مِیراث پاتے ہیں، لیکن ہوشیاروں کو علم کا تاج پہنایا جاتا ہے۔
پڑھیں امثال 14
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: امثال 1:14-18
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos