YouVersion Logo
تلاش

فِلِپیّوں 1:3-9

فِلِپیّوں 1:3-9 UCV

غرض، میرے بھائیو اَور بہنوں، خُداوؔند میں خُوش رہو! تُمہیں ایک ہی بات دوبارہ لکھنے میں مُجھے تو کچھ دِقّت نہیں، اَور تمہاری اِس میں حِفاظت ہے۔ اُن کُتّوں سے خبردار رہو، اُن بدکرداروں سے اَور اُن سے جو ختنہ کروانے پر زور دیتے ہیں۔ کیونکہ مختون تو ہم ہیں، جو خُدا کے رُوح کی ہدایت سے اُس کی عبادت کرتے ہیں، اَور المسیؔح عیسیٰ پر فخر کرتے ہیں اَور جِسم پر بھروسا نہیں کرتے اگرچہ میں تو جِسم پر بھروسا کر سَکتا ہُوں۔ لیکن اگر کویٔی جِسم پر بھروسا کرنے کا خیال کر سَکتا ہے، تو میں اُس سے بھی زِیادہ کر سَکتا ہُوں: میری پیدائش کے سات دِن بعد آٹھویں دِن میرا ختنہ ہُوا، میں اِسرائیلی قوم اَور بِنیمینؔ کے قبِیلہ سے ہُوں، عِبرانیوں کا عِبرانی؛ شَریعت کے اعتبار سے، میں ایک فرِیسی ہُوں؛ جوش کے اعتبار سے، جماعت کا ستانے والا؛ شَریعت کی راستبازی کے اعتبار سے، بے عیب۔ لیکن جو کچھ میرے لیٔے نفع کا باعث تھا، میں نے اُسے المسیؔح کی خاطِر نُقصان سمجھ لیا ہے۔ بَلکہ میں اَپنے خُداوؔند المسیؔح عیسیٰ کی پہچان کو اَپنی بڑی خُوبی سمجھتا ہُوں، جِن کی خاطِر میں نے دُوسری تمام چیزوں کا نُقصان اُٹھایا۔ اَور اُن چیزوں کو کُوڑا سمجھتا ہُوں، تاکہ المسیؔح کو حاصل کرلُوں اَور المسیؔح میں پایا جاؤں، لیکن اَپنی شَریعت والی راستبازی کے ساتھ نہیں، بَلکہ اُس راستبازی کے ساتھ جو المسیؔح پر ایمان لانے سے حاصل ہوتی ہے۔ یہ راستبازی خُدا کی طرف سے ہے اَور ایمان کی بُنیاد پر مَبنی ہے۔