YouVersion Logo
تلاش

فِلِپیّوں 3:1-8

فِلِپیّوں 3:1-8 UCV

میں جَب کبھی تُمہیں یاد کرتا ہُوں تو اَپنے خُدا کا شُکر اَدا کرتا ہُوں۔ اَور اَپنی ہر ایک دعا میں جو تمہارے لیٔے کرتا ہوں ہمیشہ خُوشی کے ساتھ تُم سَب کے لئے مِنّت کرتا ہُوں۔ اِس لیٔے کہ تُم پہلے دِن سے آج تک خُوشخبری پھیلانے میں شریک رہے ہو، اَور مُجھے اِس بات کا یقین ہے کہ خُدا، جِس نے تُم لوگوں میں اَپنا نیک کام شروع کیا ہے وہ اُسے المسیؔح عیسیٰ کی واپسی کے دِن تک پُورا کر دے گا۔ میرا تُم سَب کی بابت یہ خیال کرنا مُناسب ہے، کیونکہ تُم ہمیشہ میرے دل میں رہتے ہو، نہ صِرف اِس وقت جَب کہ میں زنجیروں میں قَید ہُوں بَلکہ اُس وقت بھی جَب میں خُوشخبری کی جَواب دِہی اَور ثبوت کے عَمل میں، تُم سَب میرے ساتھ خُدا کے فضل میں شریک رہے ہو۔ خُدا گواہ ہے کہ میرے دل میں تمہارے لیٔے المسیؔح عیسیٰ کی سِی مَحَبّت ہے اَور میں تمہارا کِس قدر مُشتاق ہُوں۔

اس فِلِپیّوں 3:1-8 کے مطابق مفت مطالعاتی منصوبے اور عقیدت بھرے پیغام