YouVersion Logo
تلاش

گِنتی 28

28
روزمرّہ کی قُربانیاں
1یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا: 2”بنی اِسرائیل کو یہ حُکم سُنانا اَور اُن سے کہنا، ’تُم میری نذر، یعنی میری وہ غِذا جو میرے لیٔے فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہے مُقرّرہ وقت پر یاد سے پیش کرتے رہنا۔‘ 3اُن سے کہہ کہ یَاہوِہ کے لیٔے تُم جو آتِشی قُربانی پیش کرو وہ یہ ہے: ہر روز حسبِ معمول دو بے عیب یک سالہ برّے سوختنی نذر کے طور پر چڑھایا کرنا۔ 4ایک برّہ صُبح کو اَور دُوسرا شام کو چڑھانا۔ 5اَور ساتھ ہی ایفہ کے دسویں حِصّہ#28‏:5 ایفہ کے دسویں حِصّہ تقریباً ایک کِلو چھ سَو گرام کے برابر مَیدہ میں چوتھائی ہین#28‏:5 چوتھائی ہین تقریباً ایک لیٹر کُوٹ کر نکالا ہُوا زَیتُون کا تیل مِلا کر اناج کی قُربانی کے طور پر پیش کرنا۔ 6یہ وُہی دائمی سوختنی نذر ہے جو کوہِ سِینؔائی پر مُقرّر کی گئی تھی تاکہ یَاہوِہ کے حُضُور فرحت بخش خُوشبو دینے والی آتِشی قُربانی ٹھہرے۔ 7اَور اُس کے ساتھ فی برّہ کے ساتھ ہین کا چوتھائی حِصّہ مَے انگوری شِیرہ کے طور پر لائی جائے۔ یہ انگوری شِیرہ یَاہوِہ کے لیٔے پاک مَقدِس میں چڑھانا۔ 8دُوسرا برّہ شام کے جھٹپٹے کے وقت چڑھانا اَور اُس کے ساتھ بھی صُبح کی طرح اناج کی قُربانی اَور انگوری شِیرے کی نذر ہو۔ یہ یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہوگی۔
سَبت کی قُربانی
9” ’اَور سَبت کے دِن دو بے عیب یک سالہ برّے اَور ایفہ کا پانچواں#28‏:9 ایفہ کا پانچواں تقریباً سَوا تین کِلوگرام حِصّہ تیل مِلا ہُوا مَیدہ تپاون کے ساتھ اناج کی قُربانی کے طور پر پیش کرنا۔ 10حسبِ معمول پیش کی جانے والی سوختنی نذر اَور اُس کے تپاون کے علاوہ یہ ہر سَبت کی سوختنی نذر ہے۔
ماہانہ قُربانیاں
11” ’ہر مہینے کے پہلے دِن دو بچھڑے، ایک مینڈھا اَور سات یک سالہ نر برّے جو سَب کے سَب بے عیب ہُوں سوختنی نذر کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور میں چڑھایا کرنا۔ 12ہر بچھڑے کے ساتھ ایفہ کا تین دہائی حِصّہ#28‏:12 ایفہ کا تین دہائی حِصّہ تقریباً ایک کِلو پانچ سو گرام اناج کی نذر تیل مِلا ہُوا مَیدہ اَور ہر مینڈھے کے ساتھ ایفہ کا پانچواں حِصّہ اناج کی نذر تیل مِلا ہُوا مَیدہ؛ 13اَور ہر برّہ کے ساتھ ایفہ کا دسواں حِصّہ تیل مِلا ہُوا مَیدہ اناج کی قُربانی کے طور پر پیش کرنا۔ یہ سوختنی نذر یَاہوِہ کے لیٔے فرحت بخش خُوشبو دینے والی آتِشی قُربانی ٹھہرے۔ 14ہر بچھڑے کے ساتھ نِصف ہین#28‏:14 نِصف ہین تقریباً 1.9لیٹر ہر مینڈھے کے ساتھ ایک تہائی ہین#28‏:14 ایک تہائی ہین تقریباً 1.3 لیٹر اَور ہر برّہ کے ساتھ پاؤ ہین#28‏:14 پاؤ ہین تقریباً ایک لیٹر مَے تپاون کے طور پر دی جائے۔ یہ ماہانہ سوختنی نذر ہے جو سال بھر ہر نئے چاند کے موقع پر پیش کی جائے۔ 15حسبِ معمول پیش کی جانے والی سوختنی نذر اَور اُس کے ساتھ دئیے جانے والے تپاون کے علاوہ ایک بکرا یَاہوِہ کے لیٔے گُناہ کی قُربانی کے طور پر پیش کیا جائے۔
عیدِفسح کا جَشن
16” ’پہلے مہینے کے چودھویں دِن یَاہوِہ کا فسح ہُوا کرے۔ 17اَور اُسی مہینے کے پندرھویں دِن عید منائی جائے اَور سات دِن تک بے خمیری روٹی کھائی جائے۔ 18پہلے دِن مُقدّس اِجتماع ہو اَور عام دِنوں کی طرح کویٔی کام بالکُل نہ کرنا۔ 19اَور یَاہوِہ کے لیٔے آتِشی قُربانی پیش کی جائے جو دو بچھڑوں، ایک مینڈھے اَور سات یک سالہ نر برّوں کی سوختنی نذر پر مُشتمل ہو جو سَب کے سَب بے عیب ہُوں۔ 20ہر بچھڑے کے ساتھ ایک ایفہ کا تین دہائی حِصّہ زَیتُون کا تیل اناج کی نذر مِلا ہُوا مَیدہ، ہر مینڈھے کے ساتھ ایفہ کا پانچواں حِصّہ زَیتُون کا تیل اناج کی نذر مِلا ہُوا مَیدہ؛ 21اَور ساتوں برّوں میں سے ہر ایک کے ساتھ دسواں حِصّہ نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کرنا۔ 22گُناہ کی قُربانی کے طور پر ایک بکرے کا اِضافہ کرنا تاکہ اُس سے تمہارے لیٔے کفّارہ دیا جائے۔ 23اُنہیں صُبح کو حسبِ معمول دی جانے والی سوختنی نذر کے علاوہ پیش کرنا۔ 24اِسی طرح سات دِن تُم روزانہ آتِشی قُربانی کی یہ غِذا چڑھانا تاکہ وہ یَاہوِہ کے لیٔے فرحت بخش خُوشبو ٹھہرے۔ یہ حسبِ معمول دی جانے والی سوختنی نذر اَور اُس کے تپاون کے علاوہ پیش کی جائے۔ 25ساتویں دِن پھر تمہارا مُقدّس اِجتماع ہو اَور حسبِ معمول کویٔی کام نہ کرنا۔
ہفتوں کی عید
26” ’پہلے پھلوں کے دِن جَب تُم ہفتوں کی عید کے موقع پر یَاہوِہ کے لیٔے نئی نذر کی قُربانی پیش کرو تَب بھی تمہارا مُقدّس اِجتماع ہو اَور اُس روز بھی کویٔی حسبِ معمول کام اَنجام نہ دیا جائے۔ 27اَور دو بچھڑے، ایک مینڈھا اَور سات یک سالہ نر برّے سوختنی نذر کے طور پر گذرانو جو یَاہوِہ کے لیٔے فرحت بخش خُوشبو ہو۔ 28ہر بچھڑے کے ساتھ اناج کی نذر کی قُربانی کے طور پر ایفہ کا تین دہائی حِصّہ زَیتُون کا تیل مِلا ہُوا مَیدہ ہو، مینڈھے کے ساتھ ایفہ کا پانچواں حِصّہ ہو؛ 29اَور سات برّوں میں سے ہر ایک برّے کے ساتھ ایفہ کا دسواں حِصّہ ہو۔ 30اَور ایک بکرا بھی شامل کر لو تاکہ تمہارے لیٔے کفّارہ دیا جائے۔ 31حسبِ معمول دی جانے والی سوختنی نذر اَور اُس کی اناج کی نذر کی قُربانی کے علاوہ تُم اُنہیں بھی اُن کے تپاون کی نذروں کے ساتھ پیش کرنا۔ البتّہ خیال رہے کہ سَب جانور بے عیب ہُوں۔

موجودہ انتخاب:

گِنتی 28: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in