نحمیاہ 7
7
1فصیل کی دوبارہ تعمیر کے بعد جَب مَیں اُس کے دروازوں کو اُن کی جگہ پر لگا چُکا اَور دربان اَور موسیقار اَور لیوی مُقرّر کر دیئے گیٔے 2تو مَیں نے یروشلیمؔ کو اَپنے بھایٔی حنانیؔ اَور قصر کے حاکم حننیاہؔ کے سُپرد کیا کیونکہ وہ دیانتدار تھا اَور دُوسروں کی نِسبت زِیادہ خُدا سے ڈرنے والا تھا۔ 3مَیں نے اُنہیں کہا، ”جَب تک تیز دھوپ نہ نکلے یروشلیمؔ کے پھاٹک نہ کھولے جایٔیں اَور دربانوں کے پہرے پر مَوجُودگی کے وقت ہی دروازے بند کرکے اڑبنگے لگا دئیے جایٔیں۔ اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں کو بھی پہرےدار مُقرّر کئے جائیں۔ بعض کو اُن کی مُلازمت کی جگہ پر اَور بعض کو اُن کے گھروں کے قریب کھڑے کئے جائیں۔“
جَلاوطنی سے لَوٹنے والوں کی فہرست
4اگرچہ شہر بڑا وسیع اَور کشادہ تھا اُس میں لوگ نہ ہونے کے برابر تھے اَور مکانات ابھی تک تعمیر نہیں ہُوئے تھے۔ 5چنانچہ خُدا ہی نے میرے دِل میں ڈالی یہ بات کہ میں اُمرا، اہلکاروں اَور عوام کے خاندانوں کے مُطابق شُمار کرنے کی غرض سے جمع کروں۔ اَور مُجھے اُن لوگوں کا شجرہ نَسب بھی مِل گیا جو ہم سے پہلے آئےتھے۔ اُس میں مَیں نے جو کچھ لِکھّا پایا وہ حسب ذیل ہے:
6یہ صُوبہ کے وہ لوگ ہیں جنہیں نبوکدنضرؔ شاہِ بابیل اسیر کرکے بابیل لے گیا تھا اَورجو جَلاوطنی سے لَوٹ کر (یروشلیمؔ اَور یہُوداہؔ میں اَپنے اَپنے شہروں کو واپس آ گئے ہیں۔ 7یہ لوگ زرُبّابِیل، یہوشُعؔ، نحمیاہ، عزریاہؔ، رعمیاہؔ، ناحمانیؔ، مردکیؔ، بِلشانؔ، مِسفرتؔ، بِگوئی، نحُومؔ اَور بعناہ کے ہمراہ واپس آئےتھے):
اِسرائیل کے آدمیوں کی فہرست:
8بنی پرعوش کے 2,172 لوگ۔
9بنی شفطیاہؔ کے 372 لوگ۔
10بنی ارخؔ کے 652 لوگ۔
11بنی پخت مُوآب (جو یہوشُعؔ اَور یُوآبؔ کی نَسل میں سے تھے) دو ہزار آٹھ سَو اٹھّارہ؛
12بنی عیلامؔ کے ایک ہزار دو سَو چوون لوگ؛
13بنی زتُّو کے 845 لوگ
14بنی زکّائیؔ کے 760 لوگ
15بنی بِنّوئی کے 648 لوگ
16بنی ببئیؔ کے 628 لوگ
17بنی عزگادؔ کے دو ہزار تین سَوبتّیس لوگ
18بنی ادُونِقامؔ کے 667 لوگ
19بنی بِگوئی کے دو ہزار سڑسٹھ لوگ
20بنی عدِین کے 655 لوگ
21حِزقیاہؔ کے خاندان میں سے بنی اطِیرؔ کے 98 لوگ
22بنی حاشُومؔ کے 328 لوگ
23بنی بضَیؔ کے 324 لوگ
24بنی حارِف کے 112 لوگ
25بنی گِبعونؔ کے 95 لوگ
26بیت لحمؔ اَور نطوفہؔ کے 188 لوگ
27عناتوت کے 128 لوگ
28بیت عزماوتؔ کے 42
29قِریت یعریمؔ، کفیرہؔ اَور بیروت کے سات سَو تینتالیس لوگ
30رامہؔ اَور گِبعؔ کے چھ سَو اکّیس لوگ
31مِکماشؔ کے ایک سَو بائیس لوگ
32بیت ایل اَور عَیؔ کے ایک سَو تئیس لوگ
33دُوسرے نبوؔ کے 52 لوگ
34دُوسرے عیلامؔ کی اَولاد کے ایک ہزار دو سَوچون لوگ؛
35بنی حارِمؔ کے تین سَو بیس لوگ
36یریحوؔ کے تین سَوپنتالیس لوگ
37لُودؔ، حادِیدؔ اَور اُونوؔ کی اَولاد کے سات سَو اکّیس لوگ تھے؛
38بنی سناآہ کے تین ہزار نَو سَو تیس۔
39پھر کاہِنوں:
(یعنی یہوشُعؔ کے خاندان میں سے) یدعیاہؔ کی اَولاد کے نَو تہتّر لوگ۔
40بنی اِمّیرؔ کے ایک ہزار باون لوگ؛
41بنی پشحُور کے ایک ہزار دو سَو سینتالیس
42بنی حارِمؔ کے ایک ہزار سترہ لوگ۔
43پھر لیوی:
یعنی ہُوداویاہؔ کی نَسل میں سے یہوشُعؔ اَور قدمی ایل کی نَسل کے 74 لوگ۔
44موسیقاروں میں سے:
یعنی بنی آسفؔ کے ایک سَو اڑتالیس لوگ۔
45اَور دربان:
بنی
شلُّومؔ، اطِیرؔ، طلمُونؔ،
عقُّوبؔ، حطیطاؔ اَور شوبائی کی اَولاد ایک سَو اڑتیس تھی۔
46اَور بیت المُقدّس کے خُدّام:
بنی ضیحاؔ، بنی حسُوفا، بنی طبعوت،
47بنی قِروسؔ، بنی سیعا، بنی پدُونؔ،
48بنی لیباناہ، بنی حگابہ، بنی شلمئیؔ،
49بنی حنانؔ، بنی گِدّیلؔ، بنی گحار،
50بنی رِیایاہؔ، بنی رِضینؔ، بنی نقُودا،
51بنی گزّامؔ، بنی عُزّاؔ، بنی پاسیخؔ،
52بنی بِسئیؔ، بنی معُونیم، بنی نفُوشسیم،
53بنی بقبُوق، بنی حقُوفاؔ، بنی حرحُورؔ،
54بنی بصلُوتؔ، بنی محِیداؔ، بنی حرشاؔ،
55بنی برقُوسؔ، بنی سیسؔرا، بنی تمحؔ،
56بنی نضیاحؔ، بنی حطیفاؔ
57شُلومونؔ کے خادِموں کی اَولاد:
بنی سُوطائی، بنی سُوفِریتھ، بنی پریدا،
58بنی یعلہ، بنی درقُونؔ، بنی گِدّیلؔ،
59بنی شفطیاہؔ، بنی حطّیلؔ،
بنی پوکرتؔ حضبائیم اَور بنی امُونؔ
60سَب بیت المُقدّس کے خُدّام اَور شُلومونؔ کے خادِموں کی اَولاد کے 392 لوگ۔
61مُندرجہ ذیل جو تل مِلحؔ، تل حرشاؔ، کروب، ادُّونؔ اَور اِمّیرؔ کے قصبوں سے آئےتھے یہ ثابت نہ کر سکے کہ اُن کے خاندان اِسرائیل کی نَسل کے ہیں:
62بنی دِلائیاہؔ، بنی طُوبیاہؔ، بنی نقُودا کے 642 لوگ۔
63اَور کاہِنوں کی
اَولاد میں سے:
بنی حُبایاہ، بنی حقوضؔ، بنی برزِلّئیؔ (جِس نے برزِلّئیؔ گِلعادی کی بیٹیوں میں سے ایک کو بیاہ لیا تھا۔ اِس لیٔے وہ اُس نام سے موسوم ہُوا)۔
64اِنہُوں نے اَپنے خاندانوں کے نَسب نامے تلاش کئے لیکن وہ نہ ملے۔ لہٰذا اُنہیں ناپاک قرار دے کر کہانت سے خارج کر دیا گیا۔ 65اَور حاکم نے اُنہیں حُکم دیا کہ جَب تک کویٔی کاہِنؔ اُوریمؔ اَور تُمّیمؔ پہنے ہُوئے نہ آئے تَب تک وہ پاک ترین اَشیا میں سے کویٔی چیز نہ کھایٔیں۔
66کُل جماعت کی گِنتی 42,360 تھی، 67اُن کے علاوہ 7,337 خادِم اَور خادِمائیں اَور 245 موسیقار مَرد اَور خواتین بھی تھے۔ 68اُن کے پاس 736 گھوڑے، 245 خچّر، 69اُونٹ 435 اَور گدھے 6,720 تھے۔
70آبائی خاندانوں کے سرداروں میں سے بعض نے کام کے لیٔے عَطیّہ بھی دیا۔ حاکم نے خزانہ میں سے سونے کے 1,000 دِرہم#7:70 1,000 دِرہم تقریباً 8 کِلو 400گرام اَور 50 پیالے اَور کاہِنوں کے لیٔے 530 پیراہن دئیے۔ 71آبائی خاندانوں کے بعض سرداروں نے کام کے لیٔے خزانہ میں سونے کے 20,000 دِرہم#7:71 20,000 دِرہم تقریباً 170 کِلو اَور 2,200 مِنہ#7:71 2,200 مِنہ تقریباً 1200ٹن چاندی دی۔ 72اَور باقی لوگوں نے جو کچھ دیا وہ کُل مِلا کر سونے کے 20,000 دِرہم اَور 2,000 مِنہ#7:72 2,000 مِنہ تقریباً ایک ہزار ایک سَو ٹن چاندی اَور کاہِنوں کے لیٔے 67 پیراہن تھے۔
73اَور کاہِنؔ اَور لیوی اَور دربان اَور موسیقار اَور بیت المُقدّس کے خُدّام بعض دیگر لوگوں اَور باقی بنی اِسرائیل کے ہمراہ اَپنے قصبوں میں بس گیٔے۔
عزرا نے تورہ پڑھی
جَب ساتواں مہینہ آیا اَور بنی اِسرائیل اَپنے شہروں میں آباد ہو گئے۔
موجودہ انتخاب:
نحمیاہ 7: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.