نحمیاہ 3
3
دیوار کے مِعمار
1اِلیاشبؔ اعلیٰ کاہِن اَور اُس کے ساتھی کاہِنوں نے کام شروع کیا اَور اُنہُوں نے بھیڑ پھاٹک کو دوبارہ تعمیر کیا۔ اُنہُوں نے اُس کی تقدیس کی اَور اُس کے کواڑوں کو اَپنی جگہ پر لگایا۔ پھر اُنہُوں نے ہمّیاہؔ کے بُرج اَور حَنن ایل کے بُرج تک اُسے مخصُوص کیا۔ 2پھر وہاں سے آگے کا حِصّہ یریحوؔ کے لوگوں نے تعمیر کیا اَور اُس کے بعد کا حِصّہ زکُورؔ بِن اِمریؔ نے تعمیر کیا۔
3بنی ہسّیناہ نے مچھلی پھاٹک کو تعمیر کیا۔ اُنہُوں نے اُس کی کڑیاں رکھیں اَور اُس کے دروازے، چٹکنیاں اَور اڑبنگے لگائے۔ 4اُن سے آگے مریموتؔ بِن اورِیّاہؔ بِن حقوضؔ نے مرمّت کی اَور اُن سے آگے مِشُلّامؔ بِن بیرکیاہ بِن مشیز بیلؔ نے مرمّت کی اَور اُن سے آگے صدُوقؔ بِن بعنہؔ نے بھی مرمّت کی۔ 5تقوعؔ کے لوگوں نے اُس کے بعد والے حِصّہ کی مرمّت کی۔ لیکن اُن کے اُمرا نے اَپنے نِگرانوں کے ماتحت اِس کام میں حِصّہ نہ لیا۔
6پرانے پھاٹک کی مرمّت یُویدعؔ بِن پاسیخؔ اَور مِشُلّامؔ بِن بسُودیاہؔ نے کی۔ اُنہُوں نے ہی اُس کی کڑیاں رکھیں اَور اُس کے دروازے، چٹکنیاں اَور اڑبنگے لگائے۔ 7اُن سے آگے گِبعونؔ اَور مِصفاہؔ کے لوگوں یعنی ملطیاہؔ گِبعونی اَور یَادُون مِرونوتی نے جو دریائے فراتؔ کے پار کے حاکم کے ماتحت تختِ شاہی کی مرمّت کی۔ 8عُزّی ایل بِن حرہیاؔہ نے جو سُناروں میں سے تھا اُس کے بعد کے حِصّہ کی مرمّت کی اَور حننیاہؔ نے جو عطّاروں میں سے ایک تھا اُس سے آگے کے حِصّہ کی مرمّت کی۔ اِس طرح یروشلیمؔ کو چوڑی فصیل تک مرمّت کرکے بحال کر دیا گیا۔ 9رِفایاہؔ بِن حُورؔ نے جو یروشلیمؔ کے آدھے حلقہ کا سردار تھا بعد کے حِصّہ کی مرمّت کی۔ 10اَور اُس کے مُتّصِل اَور اَپنے مکان کے سامنے کی فصیل کا حِصّہ یِدایاہؔ بِن حرُومفؔ نے مرمّت کیا اَور اُس سے آگے کے حِصّہ کی حطُّوشؔ بِن حشبانیاہؔ نے مرمّت کی۔ 11ملکیاہؔ بِن حارِمؔ اَور حشُوبؔ بِن پخت مُوآب نے ایک دُوسرے حِصّہ کی اَور تنوروں کے بُرج کی مرمّت کی۔ 12شلُّومؔ بِن ہلُوحیشؔ نے جو یروشلیمؔ کے آدھے حلقہ کا سردار تھا اَپنی بیٹیوں کی مدد سے اگلے حِصّہ کی مرمّت کی۔
13وادی کے پھاٹک کی حنُونؔ اَور زنوحؔ کے باشِندوں نے مرمّت کی۔ اُنہُوں نے اُسے تعمیر کیا اَور اُس کے دروازوں، چٹکنیوں اَور اڑبنگوں کو اَپنی جگہ پر لگایا۔ اُنہُوں نے گوبر پھاٹک تک چار سو پچاس میٹر فصیل کی بھی مرمّت کی۔
14گوبر پھاٹک کی مرمّت ملکیاہؔ بِن ریخابؔ نے کی جو بیت ہکرمؔ کے حلقہ کا سردار تھا۔ اُس نے اُسے تعمیر کیا اَور اُس کے دروازے، چٹکنیاں اَور اڑبنگے لگائے۔
15فوّارہ پھاٹک کی مرمّت شلّونؔ بِن کول حوزہؔ نے کی جو کہ مِصفاہؔ کے حلقہ کا سردار تھا۔ اُس نے اِسے تعمیر کیا۔ اِس پر چھت ڈالی اَور اُس کے کواڑوں، چٹکنیوں اَور اڑبنگوں کو اَپنی جگہ پر لگایا۔ اُس نے شاہی باغ کے پاس شِلحؔ کے حوض کی دیوار کو بھی اُس سیڑھی تک تعمیر کی جو داویؔد کے شہر سے نیچے اُترتی ہے۔ 16اُس سے آگے بیت ضُورؔ کے آدھے حلقہ کے سردار نحمیاہ بِن عزبُق نے داویؔد کی قبروں کے سامنے کی جگہ سے لے کر مصنوعیؔ تالاب اَور سُورماؤں کے گھر تک مرمّت کی۔
17اُس کے بعد رِحُومؔ بِن بانیؔ کے ماتحت لیویوں نے مرمّت کی۔ اُس کے علاوہ قعیلہؔ کے آدھے حلقہ کے سردار حشبیاہؔ نے اَپنے حِصّہ کی مرمّت کی۔ 18اُس سے آگے قعیلہؔ کے آدھے حلقہ کے سردار بوّائی یعنی بِنّوئی بِن حِندادؔ کے ماتحت اُس کے بھائیوں نے مرمّت کی۔ 19اُس سے آگے مِصفاہؔ کے سردار عزرؔ بِن یہوشُعؔ نے ایک دُوسرے حِصّہ کی جو اسلحہ خانہ کے سامنے چڑھائی کے مقابل موڑ کے نزدیک ہے مرمّت کی۔ 20اُس سے آگے باروکؔ بِن زبّئی#3:20 زبّئی کچھ نُسخوں میں زکّائیؔ بھی لِکھا ہے نے موڑ سے لے کر اِلیاشبؔ اعلیٰ کاہِن کے گھر تک ایک دُوسرے حِصّہ کی بڑی سرگرمی سے مرمّت کی۔ 21اُس سے آگے مریموتؔ بِن اورِیّاہؔ بِن حقوضؔ نے اِلیاشبؔ کے گھر کے دروازہ سے لے کر اُس کے آخِر تک ایک دُوسرے حِصّہ کی مرمّت کی۔
22اُس کے آگے کی مرمّت کا کام اِردگرد کے کاہِنوں نے اَنجام دیا۔ 23اُن سے آگے بِنیامین اَور حشُوبؔ نے اَپنے گھروں کے سامنے کے حِصّہ کی مرمّت کی اَور اُن سے آگے عزریاہؔ بِن معسیاہؔ بِن عننیاہؔ نے اَپنے گھر کے ساتھ کے حِصّہ کی مرمّت کی۔
24اُس سے آگے بِنّوئی بِن حِندادؔ نے عزریاہؔ کے گھر سے لے کر دیوار کے موڑ اَور کونے تک ایک دُوسرے حِصّہ کی مرمّت کی۔ 25اَور پالالؔ بِن اُوزئی نے موڑ کے سامنے کی اَور اُس بُرج کی مرمّت کی جو پہرےداروں کے صحن کے پاس کے بالائی شاہی محل سے باہر نِکلا ہُواہے۔ اُس سے آگے پِدائیاہؔ بِن پرعوش نے مرمّت کی۔ 26اَور عوفیلؔ کی پہاڑی پر رہنے والے بیت المُقدّس کے خُدّام نے پانی کے پھاٹک کے سامنے مشرق کی طرف اَور باہر کو نکلے ہُوئے بُرج کی جانِب ایک ٹکڑے کی مرمّت کی۔ 27اُن سے آگے بڑے اُبھرے ہُوئے بُرج سے لے کر عوفیلؔ کی دیوار تک ایک دُوسرے ٹکڑے کی تقوعؔ کے لوگوں نے مرمّت کی۔
28گھوڑا پھاٹک کے اُوپر کاہِنوں نے اَپنے اَپنے گھر کے سامنے مرمّت کی۔ 29اُن سے آگے صدُوقؔ بِن اِمّیرؔ نے اَپنے گھر کے سامنے مرمّت کی۔ اُس سے آگے مشرقی پھاٹک کے دربان شمعیاہؔ بِن شِکنیاہؔ نے مرمّت کی۔ 30اُس سے آگے ایک دُوسرے حِصّہ کی حننیاہؔ بِن شلمیہؔ اَور صلفؔ کے چھٹے بیٹے حنُونؔ نے مرمّت کی۔ اُن سے آگے مِشُلّامؔ بِن بیرکیاہ نے اَپنی رہائش گاہ کے سامنے مرمّت کی۔ 31اُس سے آگے مُعائنہ پھاٹک کے سامنے بیت المُقدّس کے خُدّام اَور سوداگروں کے مکان تک اَور کونے کے اُوپر کے کمرے تک سُناروں میں سے ایک ملکیاہؔ نامی شخص نے مرمّت کی۔ 32اَور کونے کے اُوپر کے کمرہ اَور بھیڑ پھاٹک کے درمیان کے حِصّہ کی سُناروں اَور سوداگروں نے مرمّت کی۔
موجودہ انتخاب:
نحمیاہ 3: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.