YouVersion Logo
تلاش

نحمیاہ 10

10
1اَور جنہوں نے مُہر لگائی وہ تھے:
حاکم:
نحمیاہ بِن حکلیاہؔ۔
اَور صِدقیاہؔ، 2سِرایاہؔ، عزریاہؔ، یرمیاہؔ،
3پشحُور، امریاہؔ، ملکیاہؔ،
4حطُّوشؔ، شِبنیاہؔ، مَلُّوکؔ،
5حارِمؔ، مریموتؔ، عبدیاہؔ،
6دانی ایل، گنّتونؔ، باروکؔ،
7مِشُلّامؔ، ابیّاہؔ، مِیامِینؔ،
8معزیاہؔ، بِلگائیؔ اَور شمعیاہؔ۔
یہ کاہِنؔ تھے۔
9لیوی یہ تھے:
یہوشُعؔ بِن ازنیاہؔ، بنی حِندادؔ میں سے بِنّوئی، قدمی ایل،
10اَور اُن کے بھایٔی شِبنیاہؔ،
ہُودیاہؔ، (قِلیطاؔ، ساتھی) پِلائییاہؔ، حاننؔ،
11میکاؔ، رحوبؔ، حشبیاہؔ،
12زکُورؔ، شیرِبیاہؔ، شِبنیاہؔ،
13ہُودیاہؔ، بانیؔ بنِینُو۔
14لوگوں کے رئیس یہ تھے:
پرعوش، پخت مُوآب، عیلامؔ، زتُّو، بانیؔ،
15بُنّی، عزگادؔ، ببئیؔ،
16ادُونیّاہؔ، بِگوئی، عدِین،
17اطِیرؔ، حِزقیاہؔ، عزُّورؔ،
18ہُودیاہؔ، حاشُومؔ، بضَیؔ،
19حارِف، عناتوت، نبئییؔ،
20مگفیعاسؔ، مِشُلّامؔ، حزیرؔ،
21مشیز بیلؔ، صدُوقؔ، یدُّوعؔ،
22پیلاطیاہؔ، حاننؔ، عنایاہؔ،
23ہوشِیعؔ، حننیاہؔ، حشُوبؔ،
24ہلُوحیشؔ، پلحاؔ، شوبیق،
25رِحُومؔ، حشبناہؔ، معسیاہؔ،
26اخیاہؔ، حاننؔ، عنانؔ،
27مَلُّوکؔ، حارِمؔ اَور بعناہ۔
28”باقی بچے لوگ کاہِنؔ، لیوی، دربان، موسیقار، بیت المُقدّس کے خُدّام اَور وہ تمام جنہوں نے خُدا کی تورہ کی پیروی کی خاطِر اَپنے آپ کو پڑوسی اَقوام سے الگ کر لیا تھا مع اَپنی بیویوں اَور بیٹے، بیٹیوں کے جو سمجھدار تھے۔ 29اَب اَپنے بھائیوں اَور اُمرا کے ساتھ مِل کر اِس قَسم میں شامل ہُوئے کہ وہ خُدا کے خادِم مَوشہ کی مَعرفت دی گئی خُدا کی تورہ کی پیروی کریں گے اَور بڑی احتیاط کے ساتھ یَاہوِہ اَپنے خُدا کے تمام اَحکام، ضوابط اَور قوانین کو مانیں گے۔ اگر نہیں تو ملعُون ٹھہریں گے۔
30”ہم وعدہ کرتے ہیں کہ شادی کے لیٔے ہم اَپنی بیٹیاں اَپنے اِردگرد کی اَقوام کو نہیں دیں گے اَور نہ ہی اَپنے بیٹوں کے لیٔے اُن کی بیٹیاں لیں گے۔
31”اگر پڑوسی مُلک تِجارت کا سامان یا اناج بیچنے کے لیٔے سَبت کے دِن لائیں تو ہم سَبت کے دِن یا کسی مُقدّس دِن اُسے اُن سے ہرگز نہ خریدیں گے۔ ہر ساتویں سال ہم زمین نہیں جوتیں گے اَور قرض دی ہُوئی رقم مُعاف کر دیں گے۔
32”اَپنے خُدا کے گھر کی خدمت کے لیٔے ہر سال ثاقل کا تیسرا حِصّہ#10‏:32 ثاقل کا تیسرا حِصّہ تقریباً چار گرام دینے کے حُکم کی تعمیل کی ہم ذمّہ داری لیتے ہیں۔ 33یعنی نذر کی روٹی کے لیٔے، اناج کی دائمی نذروں اَور سوختنی نذروں کے لیٔے، سَبتوں، نئے چاند کی عیدوں اَور مُقرّرہ عیدوں کے لیٔے، پاکیزگی کی نذروں کے لیٔے اَور اِسرائیل کے کفّارے کے لئے گُناہ کی قُربانی کی نذروں کے لیٔے اَور اَپنے خُدا کے گھر میں دیگر فرائض کے لیٔے۔
34”ہم نے یعنی کاہِنوں، لیویوں اَور لوگوں نے قُرعے ڈالے تاکہ مَعلُوم کریں کہ تورہ کے مُطابق ہر سال مُقرّرہ اوقات پر یَاہوِہ اَپنے خُدا کے مذبح پر جَلانے کے لیٔے ہم میں سے ہر ایک خاندان اَپنے حِصّہ کی لکڑی کب یَاہوِہ کے گھر میں لایا کرے۔
35”ہم ہر سال اَپنی فصلوں اَور درختوں کا پہلا پھل یَاہوِہ کے گھر میں لانے کی بھی ذمّہ داری لیتے ہیں۔
36”جَیسا کہ تورہ میں بھی لِکھّا ہے ہم اَپنے پہلوٹھے بیٹوں اَور اَپنے مویشیوں، ریوڑوں اَور گلّوں کے پہلوٹھے بچّوں کو اَپنے خُدا کے گھر میں کاہِنوں کے پاس لائیں گے جو وہاں خدمت کرتے ہیں۔
37”نیز ہم اَپنے پسے ہُوئے آٹے کو، اَپنے پہلے اناج کی نذروں کو، اَپنے درختوں کے پہلے پھلوں کو، اَپنی نئی مَے اَور تیل میں سے پہلے پھل کو اَپنے خُدا کے گھر کے خزانوں کے لیٔے کاہِنوں کے پاس لائیں گے اَور اَپنی فصلوں کا دسواں حِصّہ لیویوں کو دیں گے کیونکہ لیوی ہی ہر ایک شہر میں جہاں ہم کاشتکاری کرتے ہیں کھیت کی دہ یکی جمع کرتے ہیں۔ 38جَب لیوی دہ یکی لیں تو اَہرونؔ کی نَسل کا ایک کاہِنؔ اُن کے ہمراہ ہونا چاہئے اَور لیویوں کو دہ یکی کا دسواں حِصّہ ہمارے خُدا کے گھر کے خزانوں میں لانا چاہئے۔ 39بنی اِسرائیل، جِن میں لیوی بھی شامل ہیں اناج، نئی مَے اَور تیل کی نذریں بیت المال کے خزانوں میں لائیں جہاں پاک مَقدِس کے ظروف رکھے جاتے ہیں اَور جہاں کاہِنؔ، دربان اَور موسیقار اَپنی اَپنی خدمت اَنجام دیتے ہیں۔
”اَور ہم اَپنے خُدا کے گھر کو نظرانداز نہیں کریں گے۔“

موجودہ انتخاب:

نحمیاہ 10: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in