میکاہؔ 7
7
اِسرائیل کی مُصیبت
1دُوسری مُصیبت کتنی بڑی ہے!
مَیں اُس آدمی کی مانند ہُوں
جو انگور توڑنے کے وقت گرمیوں کا پھل جمع کرتا ہے؛
لیکن اُسے کھانے کے لیٔے انگور کا ایک گُچّھا بھی نہیں،
اَور نہ میرا مَن چاہا اَنجیر کا پہلا پھل ہے۔
2نیک آدمی زمین پر سے مٹا دئیے گیٔے؛
ایک راستباز بھی باقی نہیں۔
سَب لوگ خُون کی گھات میں لگے ہُوئے ہیں؛
ہر آدمی جال بچھا کر اَپنے بھایٔی کا شِکار کرتا ہے۔
3اُن کے دونوں ہاتھ بدی کرنے میں ماہر ہیں؛
حاکم تحفے طلب کرتے ہیں،
مُنصِف رشوت لیتا ہے،
زبردست جو چاہتے ہیں، اُن سے کرواتے ہیں۔
وہ سَب مِل کر سازش کرتے ہیں۔
4اُن میں کا سَب سے اَچھّا اُونٹ کٹارے کی مانند ہے،
اَور سَب سے راستباز خاردار جھاڑی سے بدتر ہے۔
وہ دِن آ گیا ہے جَب خُدا تمہارے درمیان آئیں گے۔
وہ دِن جَب پہرےدار خطرے کی گھنٹی بجایئں گے۔
اَب تمہاری پریشانی کا دِن ہے۔
5پڑوسی پر بھروسا مت کر،
دوست پر اِعتماد نہ کر۔
اَپنی پیاری بیوی پر اِعتبار نہ کر،
اَپنی بات میں خبردار رہ۔
6کیونکہ بیٹا اَپنے باپ سے حقارت کرتا ہے،
بیٹی اَپنی ماں کی،
اَور بہُو اَپنی ساس کے خِلاف میں کھڑی ہو جاتی ہے۔
آدمی کے دُشمن اُس کے گھر ہی کے لوگ ہوتے ہیں۔
7لیکن مَیں پُر اُمّید ہوکر یَاہوِہ کی راہ دیکھوں گا،
مَیں اَپنے مُنجّی خُدا کا اِنتظار کروں گا؛
میرے خُدا میری سُنیں گے۔
اِسرائیل اُٹھے گا
8اَے میرے دُشمن مُجھ پر خُوش نہ ہو!
اگرچہ مَیں گِر پڑا ہُوں لیکن اُٹھ کھڑا ہُوں گا۔
چاہے مَیں اَندھیرے میں ہُوں،
پھر بھی یَاہوِہ میری رَوشنی ہوں گے۔
9کیونکہ مَیں نے اُن کے خِلاف گُناہ کیا ہے،
جَب تک وہ میرا مُقدّمہ نہ لڑے،
اَور میرا حق ثابت نہ کرے۔
جب تک وہ مُجھے رَوشنی میں نہیں لایٔے گا؛
تب تک مَیں اُن کی راستبازی نہ دیکھوں گا۔
اَور مَیں یَاہوِہ کے قہر کو برداشت کروں گا،
10تَب میرا دُشمن اُس کو دیکھے گا،
اَور شرمندہ ہوگا،
وہ جِس نے مُجھ سے کہاتھا،
کہ یَاہوِہ تیرا خُدا کہاں ہے؟
میری آنکھیں اُس کا زوال دیکھیں گی؛
اَب بھی وہ پیروں کے نیچے کُچلی جائے گی،
جِس طرح گلیوں میں کیچڑ روندی جاتی ہے۔
11تمہاری فصیلیں تعمیر کرنے،
اَور تمہاری حُدوُدیں بڑھانے کا وقت آئے گا۔
12اُس دِن لوگ تیرے پاس آئیں گے،
اشُور اَور مِصر کے شہروں سے تیرے پاس آئیں گے،
بَلکہ مِصر سے دریائے فراتؔ،
اَور سمُندر اَور پہاڑ سے پہاڑ تک،
قومیں تیرے پاس آئیں گی۔
13زمین اَپنے باشِندوں کے کاموں کے سبب سے،
ویران ہو جائے گی۔
دعا اَور تمجید
14اَپنے لوگوں، یعنی اَپنی مِیراث کے
گلّوں کی گلّہ بانی عصا سے کر،
جو جنگل میں زرخیز چراگاہوں میں،
تنہا رہتے ہیں۔
اُنہیں باشانؔ اَور گِلعادؔ میں،
قدیم زمانہ کی طرح چرنے دے۔
15جَیسے مَیں نے تُجھے مِصر سے نکلنے کے دِنوں میں دِکھائے تھے،
مَیں اُن کو اَپنے عجائب دِکھاؤں گا۔
16قومیں دیکھیں گی اَور شرمندہ ہُوں گی،
اُن سے اُن کی تمام قُوّت چھین لی جائے گی۔
وہ اَپنے مُنہ پر اَپنا ہاتھ رکھیں گے،
اَور اُن کے کان بہرے ہو جایٔیں گے۔
17وہ سانپ کی طرح خاک چاٹیں گے،
اَور زمین پر رینگنے والے کیڑوں کی طرح،
کانپتے ہُوئے اَپنی ماندوں سے باہر آئیں گے؛
ڈرتے ڈرتے ہمارے یَاہوِہ خُدا کی طرف آئیں گے،
اَور آپ سے نہ ڈریں گے۔
18آپ جَیسا خُدا کون ہے،
جو گُناہ مُعاف کرتا ہے،
اَور اَپنی مِیراث کے بقیّہ کی خطاؤں کو بخشتا ہے؟
وہ اَپنا قہر ہمیشہ کے لیٔے نہیں رکھ چھوڑتا،
بَلکہ رحم کرنے سے خُوش ہوتاہے۔
19آپ پھر ہم پر رحم فرمایٔے گا؛
آپ ہمارے گُناہوں کو پیروں تلے کُچلے گا،
اَور ہماری سَب بدکاریوں کو سمُندر کی تہہ میں ڈال دے گا۔
20آپ یعقوب کے گھرانے سے وفا شعاری کرےگا،
اَور اَبراہامؔ کو شفقت دِکھائے گا،
جِس کی بابت آپ نے قدیم زمانوں میں،
ہمارے باپ دادوں سے قَسم کھائی تھی۔
موجودہ انتخاب:
میکاہؔ 7: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.