YouVersion Logo
تلاش

متّی 22:15-28

متّی 22:15-28 UCV

اَور اُس علاقہ کی ایک کنعانی خاتُون حُضُور کے پاس آئی اَور پُکار کرکہنے لگی، ”اَے خُداوؔند، اِبن داؤؔد، مُجھ پر رحم کر۔ میری بیٹی میں بَدرُوح ہے جو اُسے بہت ستاتی ہے۔“ مگر حُضُور نے اُسے کویٔی جَواب نہ دیا۔ لہٰذا حُضُور کے شاگرد پاس آکر آپ سے مِنّت کرنے لگے، ”اُسے رخصت کر دیجئے کیونکہ وہ ہمارے پیچھے چلّاتے ہویٔے آرہی ہے۔“ حُضُور نے جَواب دیا، ”میں اِسرائیلؔ کے گھرانے کی کھوئی ہُوئی بھیڑوں کے سِوا کسی اَور کے پاس نہیں بھیجا گیا ہُوں۔“ مگر اُس نے آکر حُضُور کو سَجدہ کرکے کہنے لگی، ”اَے خُداوؔند، میری مدد کر!“ حُضُور عیسیٰ نے جَواب دیا، ”بچّوں کی روٹی لے کر کُتّوں کو ڈال دینا مُناسب نہیں ہے۔“ ”ہاں خُداوؔند، کیونکہ کتّے بھی اُن ٹُکڑوں میں سے کھاتے ہیں جو اُن کے مالکوں کی میز سے نیچے گِرتے ہیں۔“ اِس پر حُضُور عیسیٰ نے جَواب دیا، ”اَے خاتُون، تیرا ایمان بہت بڑا ہے! تیری اِلتجا قبُول ہُوئی۔“ اَور اُس کی بیٹی نے اُسی وقت شفا پائی۔

پڑھیں متّی 15

سنیں متّی 15

اس متّی 22:15-28 کے مطابق مفت مطالعاتی منصوبے اور عقیدت بھرے پیغام