YouVersion Logo
تلاش

لُوقا 10:13-17

لُوقا 10:13-17 UCV

ایک سَبت کے دِن حُضُور عیسیٰ کسی یہُودی عبادت گاہ میں تعلیم دے رہے تھے۔ وہاں ایک عورت تھی جسے اٹھارہ بَرس سے ایک بَدرُوح نے اِس قدر مفلُوج کر دیا تھا کہ وہ کُبڑی ہو گئی تھی اَور کسی طرح سیدھی نہ ہو سکتی تھی۔ جَب حُضُور عیسیٰ نے اُسے دیکھا تو اُسے سامنے بُلایا اَور کہا، ”اَے خاتُون، تُو اَپنی کمزوری سے آزاد ہو گئی۔“ تَب حُضُور عیسیٰ نے اُس پر اَپنا ہاتھ رکھا اَور وہ فوراً سیدھی ہو گئی اَور خُدا کی تمجید کرنے لگی۔ لیکن یہُودی عبادت گاہ کا رہنما خفا ہو گیا کیونکہ، حُضُور عیسیٰ نے سَبت کے دِن اُسے شفا دی تھی، اَور لوگوں سے کہنے لگاکہ کام کرنے کے لیٔے ”چھ دِن ہیں اِس لیٔے اُن ہی دِنوں میں شفا پانے کے لیٔے آیا کرو نہ کہ سَبت کے دِن۔“ خُداوؔند نے اُسے جَواب دیا، ”اَے ریاکاروں! کیاتُم میں سے ہر ایک سَبت کے دِن اَپنے بَیل یا گدھے کو تھان سے کھول کر پانی پِلانے کے لیٔے نہیں لے جاتا؟ تو کیا یہ مُناسب نہ تھا کہ یہ عورت جو اِبراہیمؔ کی بیٹی ہے جسے شیطان نے اٹھارہ بَرس سے باندھ کر رکھا ہے، سَبت کے دِن اِس قَید سے چھُڑائی جاتی؟“ جَب حُضُور عیسیٰ نے یہ باتیں کہیں تو اُن کے سَب مُخالف شرمندہ ہو گئے لیکن سَب لوگ حُضُور عیسیٰ کے ہاتھوں سے ہونے والے حیرت اَنگیز کاموں کو دیکھ کر خُوش تھے۔

پڑھیں لُوقا 13

سنیں لُوقا 13