کیا کسی کے کہنے کے مُطابق کچھ ہو سَکتا ہے جَب تک کہ خُداوؔند حُکم نہ دیں؟ کیا بُرائی اَور بھلائی دونوں خُداتعالیٰ کے حُکم کے مُطابق نہیں آتیں؟ جَب کویٔی اِنسان زندگی میں اَپنے ہی گُناہوں کی سزا پاتا ہو تو وہ شکایت کیوں کرے؟ آؤ ہم اَپنی روِشوں کو جانچیں، اُنہیں آزمائیں اَور یَاہوِہ کی طرف لَوٹیں۔ آؤ ہم اَپنے دِل اَور اَپنے ہاتھ خُدا کی طرف اُوپر اُٹھائیں جو آسمان پر ہے اَور کہیں: ہم نے گُناہ کیا ہے اَور آپ کے خِلاف بغاوت کی ہے اَور آپ نے ہمیں مُعاف نہیں کیا۔ آپ نے قہر سے ہمیں ڈھانپا اَور رگیدا؛ اَور بے رحمی سے ہمیں قتل کیا۔ آپ بادل میں چھُپ گئے تاکہ ہماری دعا آپ تک نہ پہُنچ پایٔے۔ آپ نے ہمیں مُختلف قوموں کے درمیان نَجاست اَور کوڑا کرکٹ بنا دیا ہے۔ ”ہمارے سبھی دُشمنوں نے ہمارے خِلاف اَپنا مُنہ پسارا ہے۔ ہم نے خوف اَور دہشت، ویرانی اَور بربادی برداشت کی۔“ میرے لوگوں کی تباہی کے باعث میری آنکھوں سے آنسُوؤں کے چشمے جاری ہیں۔ میری آنکھوں سے لگاتار آنسُو بہتے رہیں گے، اُنہیں اُس وقت تک راحت نہ ہوگی، جَب تک کہ یَاہوِہ آسمان سے نظر کرکے نیچے نہ دیکھیں۔
پڑھیں نوحہ 3
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: نوحہ 37:3-50
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos