یہوشُعؔ 13

13
مُلک جِن پر ابھی قبضہ کرنا باقی تھا
1جَب یہوشُعؔ ضعیف اَور عمر رسیدہ ہو گئے، تَب یَاہوِہ نے اُن سے کہا، ”تُم بہت ضعیف ہو چُکے ہو اَور مُلک کا کافی حِصّہ ابھی حاصل کرنا باقی ہے۔
2”جو علاقہ باقی ہے وہ یہ ہے:
”فلسطینیوں کا سارا علاقہ اَور سَب گیشُوریوں؛ 3مِصر کے مشرق میں واقع دریائے شیحُورؔ سے لے کر شمال کی جانِب عقرونؔ کی حَد تک جو کہ کنعانیوں کا علاقہ گِنا جاتا ہے، (یعنی فلسطینیوں کے پانچ حُکمرانوں کی سرزمین جو غزّہؔ، اشدُودؔ، اشقلونؔ، گاتؔھ اَور عقرونؔ پر مُشتمل ہے؛
اَور عوّیؔ کا علاقہ)۔ 4جُنوب کی طرف سے؛
کنعانیوں کا سارا مُلک، صیدونیوں کے معارہؔ سے لے کر امُوریوں کے علاقہ افیقؔ تک،
5گبلیوں کا علاقہ؛
اَور مشرق کی طرف کوہِ حرمُونؔ کے نیچے کے بَعل گادؔ سے لے کر لیبو حماتؔ کے مدخل تک سارا لبانونؔ۔
6”جہاں تک لبانونؔ سے لے کر مِسرفوتؔ المائم تک کے کوہستانی علاقہ کے باشِندوں کا تعلّق ہے جو سَب کے سَب صیدونی ہیں، اُنہیں میں خُود اِسرائیلیوں کے سامنے سے ہٹا دوں گا۔ جَیسا کہ مَیں نے تُم کو ہدایت کی ہے، اُس کے مُطابق تُم یہ مُلک بنی اِسرائیل کی مِیراث کے لیٔے مخصُوص‏ کردینا۔ 7اَور اُسے اُن نَو قبیلوں اَور منشّہ کے نِصف قبیلہ میں مِیراث کے طور پر بانٹ دینا۔“
یردنؔ کے مشرق کے مُلک کی تقسیم
8منشّہ کے دُوسرے نِصف قبیلہ، اَور بنی رُوبِنؔ اَور بنی گادؔ نے اَپنی اَپنی مِیراث پائی تھی جو مَوشہ نے اُنہیں یردنؔ کے مشرق میں دی کیونکہ یَاہوِہ کے اُس خادِم نے اُسے اُن ہی کے لیٔے مخصُوص کیا تھا۔
9یہ علاقہ ارنُونؔ کی وادی کے کنارے کے عروعؔر سے لے کر، وادی کے بیچ واقع شہر تک پھیلا ہُوا تھا اَور اُس میں دیبونؔ تک میدباؔ کا سارا میدان شامل تھا۔ 10اَور امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کے سَب شہر جو حِشبونؔ عمُّونیوں کی سرحد تک حِشبونؔ میں حُکومت کرتے تھے۔
11اَور گِلعادؔ اَور گیشُوری اَور معکاتیوں کا علاقہ سارا کوہِ حرمُونؔ اَور سَلِکہؔ تک کا سارا باشانؔ بھی شامل تھا۔ 12یعنی عستاراتؔ اَور ادرعیؔ کے حاکم عوگؔ کا باشانؔ والا سارا علاقہ جو رفائیمؔ کی آخِری نَسل میں سے بچ نِکلا تھا۔ مَوشہ نے اُنہیں شِکست دے کر اُن کے مُلک پر قبضہ کر لیا تھا۔ 13لیکن اِسرائیلیوں نے گیشُوری اَور معکاتی کو اُن کے مُلک سے نہیں نکالا تھا۔ پس وہ آج تک اِسرائیلیوں کے درمیان بسے ہُوئے ہیں۔
14لیکن لیوی کے قبیلہ کو مَوشہ نے کویٔی مِیراث نہیں دی، یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کے وعدہ کے مُطابق آتِشی قُربانیاں ہی اُن کی مِیراث ہیں۔
15مَوشہ نے بنی رُوبِنؔ کو اُن کی برادریوں کے مُطابق جو مِیراث دی وہ یہ ہے:
16اُن کا علاقہ ارنُونؔ کی وادی کے کنارے پر کے عروعؔر سے لے کر اَور وادی کے بیچ کے شہر سے ہوتا ہُوا میدباؔ کے پاس کا سارا میدان، 17حِشبونؔ تک اَور میدان کے سبھی شہر جِن میں دیبونؔ، باموت بَعل، بیت بَعل مِعُون، 18یہصہؔ، قدیموتؔ، مِفعتؔ۔ 19قِریتائم، سِبماہؔ، ضرۃ شحرؔ جو وادی کے پہاڑ پر ہے۔ 20بیت پعورؔ اَور پِسگہؔ کا نشینی علاقہ، بیت یسیموتؔ۔ 21میدان کے تمام شہر اَور حِشبونؔ کے حُکمران، امُوریوں کے اُس بادشاہ سیحونؔ کی ساری سلطنت جسے مَوشہ نے مِدیان کے سردار، عیویؔ، رِقمؔ، ضُورؔ، حُورؔ اَور رِبعؔ کے ساتھ جو سیحونؔ کے شریک تھے اَور اُسی مُلک میں رہتے تھے شِکست دی تھی۔ 22اَور لڑائی میں مارے گیٔے لوگوں کے علاوہ اِسرائیلیوں نے بِلعاؔم بِن بعورؔ کو بھی جو نجومی تھا، تلوار سے قتل کیا۔
23بنی رُوبِنؔ کی سرحد یردنؔ کا کنارہ تھی۔ یہ شہر اَور اُن کے دیہات بنی رُوبِنؔ کی برادریوں کے مُطابق اُن کی مِیراث ٹھہرے۔
24اَور مَوشہ نے گادؔ کے قبیلہ کو اُن کی برادریوں کے مُطابق جو مِیراث دی وہ یہ ہے:
25یعزیرؔ کا علاقہ، گِلعادؔ کے سَب شہر، ربّہؔ کے نزدیک عروعؔر تک عمُّونیوں کے مُلک کا نِصف حِصّہ؛ 26حِشبونؔ سے رامتؔ مِصفاہؔ اَور بطُونیمؔ تک، اَور محنایمؔ سے دبیرؔ تک کا علاقہ۔ 27اَور وادی میں بیت ہارمؔ، بیت نِمرہؔ، سُکّوتؔ اَور ضِفونؔ اَور حِشبونؔ کے بادشاہ سیحونؔ کی بقیّہ سلطنت (یردنؔ کے مشرقی ساحِل پر کِنّریتؔ کی جھیل تک کا علاقہ)۔
28یہ شہر اَور اُن کے دیہات بنی گادؔ کی برادریوں کے مُطابق اُن کی مِیراث ٹھہرے۔
29اَور مَوشہ نے منشّہ کے آدھے قبیلہ کو یعنی منشّہ کی نَسل کے آدھے قبیلہ کو اُن کی برادریوں کے مُطابق یہ مِیراث دی،
30سارے باشانؔ سمیت محنایمؔ سے لے کر باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کی تمام سلطنت اَور باشانؔ میں بسے ہُوئے یائیرؔ کے ساٹھ قصبے۔ 31آدھا گِلعادؔ اَور عستاراتؔ اَور ادرعیؔ (جو باشانؔ میں عوگؔ کے شاہی شہر)۔
یہ منشّہ کے بیٹے مکیرؔ کی اَولاد کے لیٔے تھے تاکہ مکیرؔ کے آدھوں کو اُن کی برادریوں کے مُطابق ملے۔
32جَب مَوشہ یردنؔ کے اُس پار یریحوؔ کے مشرق میں مُوآب کے میدانوں میں تھے تَب اُنہُوں نے یہی مِیراث بانٹی تھی۔ 33لیکن لیوی کے قبیلہ کو، مَوشہ نے کویٔی مِیراث نہیں دی۔ یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا اُن کی مِیراث ہیں جَیسا کہ اُنہُوں نے اُن سے وعدہ کیا تھا۔

موجودہ انتخاب:

یہوشُعؔ 13: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in