YouVersion Logo
تلاش

یہوشُعؔ 7:10-14

یہوشُعؔ 7:10-14 UCV

تَب یہوشُعؔ سَب زبردست سُورماؤں سمیت اَپنے تمام فَوج کو لے کر گِلگالؔ سے چل پڑے اَور یَاہوِہ نے یہوشُعؔ سے کہا، ”اُن سے نہ ڈرو۔ مَیں نے اُنہیں تمہارے ہاتھ میں کر دیا ہے۔ اُن میں سے کویٔی بھی تمہارا مُقابلہ نہیں کر سکےگا۔“ یہوشُعؔ گِلگالؔ سے تمام رات کُوچ کرتے ہُوئے اَچانک اُن پر ٹوٹ پڑے۔ یَاہوِہ نے اُنہیں اِسرائیلیوں کے سامنے پراگندہ کر دیا۔ یہوشُعؔ نے اُنہیں شِکست دی اَور گِبعونؔ میں عظیم فتح حاصل کی۔ اِسرائیلیوں نے بیت حَورُونؔ تک جانے والی سڑک پر اُن کا تعاقب کیا اَور عزیقاہؔ اَور مقّیدہؔ تک اُن کو مارتے چلے گیٔے۔ جَب وہ بیت حَورُونؔ کے اُتار سے عزیقاہؔ تک اِسرائیلیوں کے سامنے سے بھاگ رہے تھے تو یَاہوِہ نے آسمان سے اُن کے اُوپر بڑے بڑے اولے برسائے اَور اُن میں اولوں سے مرنے والوں کی تعداد اِسرائیلیوں کی تلواروں کا لقمہ بننے والوں سے کہیں زِیادہ تھی۔ جِس دِن یَاہوِہ نے امُوریوں کو اِسرائیلیوں کے قابُو میں کیا اُس دِن یہوشُعؔ نے یَاہوِہ کے حُضُور بنی اِسرائیل کے سامنے یہ کہا: ”اَے سُورج تُو گِبعونؔ پر، اَے چاند تُو وادی ایّالونؔ میں رُک جا۔“ اَور سُورج ساکن رہا، اَور چاند ٹھہرا رہا، جَب تک قوم نے اَپنے دُشمنوں سے اِنتقام نہ لے لیا۔ جَیسا کہ یاشار کی کِتاب میں لِکھّا ہے، سُورج آسمان کے درمیان ٹھہرا رہا اَور تقریباً سارا دِن ڈُوبنے میں جلدی نہ کی۔ اَور اَیسا دِن نہ اِس سے پہلے کبھی ہُوا اَور نہ اِس کے بعد ہوگا جِس میں یَاہوِہ نے کسی آدمی کی بات سُنی ہو۔ یقیناً یَاہوِہ اِسرائیل کی خاطِر لڑ رہے تھے!

پڑھیں یہوشُعؔ 10