”مَیں آپ سے فریاد کرتا ہُوں اَے خُدا، لیکن آپ جَواب نہیں دیتے؛ میں کھڑا ہوتا ہُوں لیکن آپ پروا بھی نہیں کرتے۔ آپ مُجھ سے سنگدلی سے پیش آتے ہیں؛ اَپنے بازو کی قُوّت سے آپ مُجھ پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔ آپ مُجھے اُوپر اُٹھاکر ہَوا پر سوار کر دیتے ہیں؛ اَور طُوفان میں اُچھالتے ہیں۔ میں جانتا ہُوں کہ آپ مُجھے موت تک پہُنچا دیں گے، اُس جگہ تک جو سَب جانداروں کے لیٔے مُقرّر ہے۔ ”جَب کویٔی پست ہمّت اِنسان دُکھ کی حالت میں مدد کے لیٔے پُکارتا ہے، تو کویٔی بھی اُس کی طرف مدد کا ہاتھ نہیں بڑھاتا۔ کیا میں دردمند کے لیٔے نہیں رُویا؟ کیا میری جان غریب کے لیٔے آزردہ نہیں ہُوئی؟ پھر بھی جَب مَیں نے بھلائی کی تمنّا کی بُرائی آئی؛ جَب مَیں نے رَوشنی کی توقع رکھی تو تاریکی چلی آئی۔ میرے اَندر اُٹھا ہُوا طُوفان تھما ہی نہیں؛ مُصیبت کے دِن میرے سامنے ہیں۔ میں کالا پڑتا جا رہا ہُوں، لیکن دھوپ سے نہیں؛ میں مجمع میں کھڑا ہوکر مدد کے لیٔے دہائی دیتا ہُوں۔ میں گیدڑوں کا بھایٔی بَن گیا ہُوں، اَور شتر مرغوں کا ساتھی۔ میری جلد کالی پڑ گئی ہے اَور اُتری جا رہی ہے؛ میرا جِسم بُخار سے جَل رہاہے۔ میری بربط سے ماتم کی دھُن، اَور میری بانسری سے آہ و زاری کی آواز سُنایٔی دیتی ہے۔
پڑھیں ایُّوب 30
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: ایُّوب 20:30-31
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos