”اُنہُوں نے نے میرے بھائیوں کو مُجھ سے دُور کر دیا؛ اَور میرے شناسا مُجھ سے بالکُل بیگانہ ہو گئے ہیں۔ میرے رشتہ دار مُجھے چھوڑکر چل دئیے؛ اَور میرے احباب مُجھے بھُول گیٔے۔ میرے مہمان اَور میری خادِمائیں مُجھے اجنبی سمجھتی ہیں؛ مَیں اُن کی نگاہ میں بیگانہ ہُوں میں اَپنے خادِم کو بُلاتا ہُوں لیکن وہ جَواب نہیں دیتا، حالانکہ میں اَپنے مُنہ سے اُس کی مِنّت کرتا ہُوں۔ میری سانس سے میری بیوی کو گھِن آتی ہے؛ میرے اَپنے بھایٔی مُجھے مکرُوہ سمجھتے ہیں۔ چُھوٹے بچّے تک میری حقارت کرتے ہیں؛ مُجھے دیکھ کر میرا مضحکہ اُڑاتے ہیں۔ میرے سبھی گہرے دوست مُجھ سے نفرت کرتے ہیں؛ اَور جنہیں میں پسند کرتا ہُوں وہ میرے خِلاف ہو گئے ہیں۔ میں چمڑی اَور ہڈّیوں کے سِوا کچھ نہ رہا؛ میں پوپلا ہوکر رہ گیا۔ ”مُجھ پر ترس کھاؤ، اَے میرے دوستوں! ترس کھاؤ، کیونکہ خُدا کا ہاتھ مُجھ پر بھاری ہے۔ تُم خُدا کی طرح میرے پیچھے کیوں پڑے ہو؟ کیا میرے گوشت سے تمہارا پیٹ نہیں بھرا؟ ”کاش میرے الفاظ درج کئے جاتے، کاش وہ کسی کِتاب میں قلم بندہو جاتے، کاش کہ وہ لوہے کے قلم سے سیسے پر نقش کئے جاتے، یا پتّھر پر ہمیشہ کے لیٔے کندہ کر دئیے جاتے! میں جانتا ہُوں کہ میرا نَجات دِہندہ زندہ ہے، اَور آخِرکار وہ زمین پر کھڑا ہوگا۔ حالانکہ میرا جِسم فنا ہو جائے گا، میں اَپنے جِسم سمیت ہی خُدا کو دیکھوں گا؛ میں ہی خُود اُنہیں دیکھوں گا خُود اَپنی آنکھوں سے میں اُن پر نگاہ کروں گا، کویٔی اَور نہیں۔ (اُس گھڑی کے لیٔے) میرا دِل اَندر ہی اَندر کس قدر بے قرار ہو رہاہے!
پڑھیں ایُّوب 19
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: ایُّوب 13:19-27
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos