YouVersion Logo
تلاش

ایُّوب 18

18
بِلددؔ
1تَب بِلددؔ شوحی نے جَواب دیا:
2”آخِر تمہاری باتیں کب ختم ہُوں گی؟
تُم سمجھ سے کام لو تو ہم بات چیت کر سکتے ہیں۔
3ہم مویشیوں میں کیوں شُمار کیٔے جاتے ہیں؟
اَور تمہاری نگاہ میں بےوقُوف ٹھہرے ہیں؟
4تُم جو غُصّے میں خُود اَپنے ہی ٹکڑے ٹکڑے کر رہے ہو،
کیا تمہاری خاطِر زمین اُجڑ جائے گی؟
یا چٹّانیں اَپنی جگہ سے ہٹا دی جایٔیں گی؟
5”بدکار کا چراغ بُجھا دیا جاتا ہے؛
اُس کی آگ کا شُعلہ بُجھ کر رہ جاتا ہے۔
6اُس کے خیمہ کی رَوشنی تاریک ہو جاتی ہے؛
اُس کا چراغ خاموش ہو جاتا ہے۔
7اُس کی قُوّت کے قدم ڈگمگانے لگتے ہیں؛
اُس کے اَپنے منصُوبے اُسے نیچے گرا دیتے ہیں۔
8اُس کے پاؤں اُسے جال میں پھنسا دیتے ہیں
اَور وہ اُس کے پھندوں میں اُلجھ کر رہ جاتا ہے۔
9جال اُسے اِیڑی سے پکڑتا ہے
اَور بُری طرح جکڑ لیتا ہے۔
10کمند اُس کے لیٔے زمین میں چھپادی جاتی ہے؛
اَور شکنجہ اُس کی راہ میں پڑا رہتاہے۔
11دہشت ہر طرف سے اُسے گھبراہٹ میں مُبتلا کردیتی ہے
اَور ہر قدم پر اُس کا پیچھا کرتا ہے۔
12مُصیبت اُس کی بھُوکی ہے؛
اَور آفت اُس کے گرنے کا اِنتظار کرتی ہے۔
13وہ اُس کی جلد کو کُتر ڈالتی ہے؛
اَور موت کا پہلوٹھا اُس کے اَعضا کو چٹ کر جاتا ہے۔
14اُسے اُس کے خیمہ کی سلامتی سے محروم کر دیا جاتا ہے
اَور دہشت کے بادشاہ کے حُضُور پیش کیا جاتا ہے۔
15آگ اُس کے خیمہ میں بستی ہے؛
اَور جلتی ہُوئی گندھک اُس کے مَسکن پر بِکھیر دی جاتی ہے۔
16اُس کی جڑیں نیچے سے سُوکھ جاتی ہیں
اَور اُوپر اُس کی شاخیں مُرجھا جاتی ہیں۔
17زمین پر سے اُس کی یاد مِٹ جاتی ہے؛
اَور مُلک میں اُس کا نام تک باقی نہیں رہتا۔
18وہ اجالے سے اَندھیرے میں ہانک دیا جاتا ہے
اَور دُنیا سے جَلاوطن کر دیا جاتا ہے۔
19اُس کی قوم میں نہ اُس کی نَسل باقی رہے گی نہ بال بچّے،
اُس کے مکان میں رہنے والا کویٔی نہ ہوگا۔#18‏:19 ایُّو 27‏:14‏
20آنے والی نَسلیں اُس کے اَنجام پر حیران ہُوں گی؛
جَیسے پہلے وقتوں کے لوگ خوفزدہ ہو گئے تھے۔
21یقیناً بدکاروں کے مَسکن اَیسے ہی ہوتے ہیں؛
اَورجو خُدا کو نہیں جانتا اُس کی جگہ اَیسی ہی ہوتی ہے۔“

موجودہ انتخاب:

ایُّوب 18: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in