تَب ایُّوب نے جَواب دیا: ”میں اِس طرح کی بہت سِی باتیں سُن چُکا ہُوں؛ تمہاری غم خواری کسی کام کی نہیں! کیا یہ طُول کلامی کبھی ختم نہ ہوگی؟ تُمہیں کیا تکلیف ہے کہ تُم حُجّت کئے جا رہے ہو؟ اگر تُم میری جگہ ہوتے تو میں بھی تمہاری طرح بولتا؛ تمہارے خِلاف باتیں گڑھتا اَور تمہارے سامنے اَپنا سَر ہلاتا۔ لیکن میرے مُنہ سے ہمّت اَفزا باتیں نکلیں گی؛ میرے لبوں کی غمگساری تُمہیں راحت پہُنچائے گی۔ ”لیکن جَب مَیں بولتا ہُوں تو میرا درد کم نہیں ہوتا؛ اَور اگر چُپ سادھ لُوں تَب بھی وہ مُجھے نہیں چھوڑتا۔ اَے خُدا، آپ نے مُجھے تھکا دیا؛ آپ نے میرے سارے گھر بار کو تباہ کر دیا۔ آپ نے مُجھے جکڑ لیا، میری حالت میری گواہ ہے؛ میرا لاغر بَدن کھڑا ہوکر میرے خِلاف گواہی دیتاہے۔ خُدا مُجھ پر چڑھ آتے ہیں اَور اَپنے غضب میں مُجھے پھاڑ کر رکھ دیتے ہیں، اَور وہ مُجھ پر دانت پیستے ہیں؛ اَور میرا مُخالف مُجھے آنکھیں دِکھاتا ہے۔ لوگ مُنہ کھول کر میرا مذاق اُڑاتے ہیں؛ حقارت سے میرے گال پر تھپّڑ مارتے ہیں اَور میرے خِلاف اِکٹھّے ہو جاتے ہیں۔ خُدا نے مُجھے بُرے لوگوں کے حوالہ کر دیا اَور مُجھے بدکاروں کے شکنجہ میں ڈال دیا۔ میں بالکُل ٹھیک تھا، لیکن خُدا نے مُجھے چُورچُور کرکے رکھ دیا؛ اُنہُوں نے مُجھے گردن سے پکڑکر جھنجوڑ ڈالا۔ اُنہُوں نے مُجھے اَپنا نِشانہ بنایا، اُن کے تیر اَندازوں نے مُجھے گھیر رکھا ہے۔ وہ بے رحمی سے میرے گُردوں کو چھید ڈالتے ہیں۔ اَور میرے پِت کو زمین پر گراتے ہیں۔ وہ مُجھ پر وار پر وار کئے جاتے ہیں؛ اَور ایک جنگجو سپاہی کی طرح مُجھ پر دھاوا بولتے ہیں۔ ”مَیں نے اَپنی جلد پر ٹاٹ سِی لیا ہے اَور اَپنی عزّت مٹّی میں مِلا دی ہے۔ میرا چہرہ روتے روتے سُرخ ہو گیا ہے، اَور میری آنکھوں پر اَندھیرا چھا گیا ہے؛ پھر بھی میرے ہاتھوں نے تشدّد سے کام نہیں لیا اَور میری دعا پاک ہے۔ ”اَے زمین، میرے خُون پر پردہ نہ ڈال؛ میری فریاد کو کبھی سکون نہ ملے! اَب بھی میرا گواہ آسمان پر ہے؛ اَور میرا وکیل عالمِ بالا پر۔ جَب میری آنکھیں خُدا کے حُضُور آنسُو بہاتی ہیں میرا دوست میری شفاعت کرتا ہے؛ جِس طرح ایک اِنسان اَپنے دوست کی وکالت کرتا ہے اُسی طرح وہ خُدا سے اِنسان کی وکالت کرتا ہے۔
پڑھیں ایُّوب 16
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: ایُّوب 1:16-21
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos