YouVersion Logo
تلاش

یرمیاہؔ 21

21
خُدا کا صِدقیاہؔ کی اِلتجا مُسترد کرنا
1یہ کلام یَاہوِہ کی جانِب سے یرمیاہؔ پر اُس وقت نازل ہُوا جَب شاہِ صِدقیاہؔ نے پشحُورؔ بِن ملکیاہؔ اَور کاہِنؔ صفنیاہؔ بِن معسیاہؔ کو اُس کے پاس بھیجا تھا۔ اُنہُوں نے درخواست کی، 2”ہماری خاطِر یَاہوِہ سے دریافت کرو کیونکہ شاہِ بابیل، نبوکدنضرؔ ہم پر حملہ کر رہاہے۔ شاید یَاہوِہ قدیم وقتوں کی طرح ہماری خاطِر کویٔی اَیسا معجزہ کریں کہ نبوکدنضرؔ ہمارے پاس سے واپس جانے کو مجبُور ہو جائے۔“
3لیکن یرمیاہؔ نے جَواب دیا، ”تُم صِدقیاہؔ سے یُوں کہنا، 4’یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: دیکھو، مَیں جنگ کے اُن ہتھیاروں کو جو تمہارے ہاتھ میں ہیں اَور جِن سے تُم شاہِ بابیل اَور اُن کَسدیوں پر حملہ کے لیٔے اِستعمال کرنے والے ہو، جو تمہاری فصیل کا محاصرہ باہر سے کئے ہُوئے ہیں، حقیقتاً میں تمہارے دُشمنوں کو تمہارے خِلاف اِس شہر کے مرکز میں جمع کروں گا۔ 5میں خُود اَپنے، غضبناک اَور قہر شدید میں ہاتھ بڑھا کر اَپنے قوی بازو سے تمہارے خِلاف جنگ کروں گا۔ 6اَور مَیں اِس شہر کے باشِندوں کو، خواہ وہ اِنسان ہُوں یا جنگلی جانور، مار ڈالوں گا اَور وہ نہایت ہولناک وَبا سے فنا ہو جایٔیں گے۔ 7یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ اِس کے بعد، میں شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ کو، اُس کے حاکموں اَور شہر کے باشِندوں کو جو وَبا، تلوار اَور قحط سے بچ جایٔیں گے اُنہیں شاہِ بابیل، نبوکدنضرؔ اَور اُن کے باقی جانی دُشمنوں کے حوالہ کر دُوں گا۔ وہ اُنہیں تلوار سے مار ڈالے گا؛ اَور نہ اُن پر رحم کھائے گا نہ مہربانی کرےگا، نہ اُن سے ہمدردی ہی جتائے گا۔‘
8”تُم اِن لوگوں سے مزید یہ بھی کہنا، ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، دیکھو، مَیں تمہارے سامنے راہِ زندگی اَور راہِ موت، دونوں رکھ رہا ہُوں۔ 9جو کویٔی اِس شہر میں رہے گا وہ تلوار، قحط یا وَبا سے مَرے گا۔ لیکن جو کویٔی باہر جا کر اُن کَسدیوں کے سامنے خود کے سُپرد کر دے گا، جو تمہارا محاصرہ کئے ہُوئے ہیں؛ وہ زندہ رہے گا اَور اُس کی جان بچ جائے گی۔ 10کیونکہ یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ مَیں نے اَپنا رُخ اِس شہر کی طرف نیکی کے لئے نہیں بَلکہ نُقصان پہُنچانے کے لئے کیا ہے۔ یہ شہر شاہِ بابیل کے حوالہ کیا جائے گا اَور وہ اُسے آگ سے تباہ کر دے گا۔‘
11”اَور یہُودیؔہ کے شاہی خاندان سے کہہ، ’یَاہوِہ کا کلام سُنو؛ 12اَے داویؔد کے گھرانے، یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:
” ’تُم ہر صُبح اِنصاف کرو؛
اَور مظلوم کو ظالموں کے ہاتھوں سے
رِہائی بخشو،
ورنہ تمہاری بدی کی وجہ سے،
میرے غضب کی آگ بھڑک اُٹھے گی،
اَور اَیسی شُعلہ زن ہوگی کہ کویٔی اُسے بُجھا نہ سکےگا۔
13اَے یروشلیمؔ، تُم جو اِس وادی کے اُوپر ہموار چٹّان پر مَسکن گزیں ہو،
یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،
میں تمہارا مُخالف ہُوں،
تُم کہتے ہو کہ، ”ہم پر کون حملہ کر سَکتا ہے؟
اَور ہماری پناہ گاہ میں کون داخل ہو سَکتا ہے؟“
14مَیں تمہارے اعمال کے مُطابق تُمہیں سزا دُوں گا،
یَاہوِہ فرماتے ہیں۔
مَیں تمہارے جنگل میں آگ لگا دُوں گا،
جو تمہارے اِردگرد کی ہر شَے کو بھسم کر ڈالے گی۔‘ “

موجودہ انتخاب:

یرمیاہؔ 21: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in