YouVersion Logo
تلاش

قُضاۃ 16:7-25

قُضاۃ 16:7-25 UCV

اُس نے اُن تین سَو آدمیوں کو تین دستوں میں تقسیم کیا اَور اُن سَب کے ہاتھوں میں نرسنگے اَور خالی گھڑے دے دئیے اَور ہر گھڑے کے اَندر ایک ایک مشعل تھی۔ اُس نے اُن سے کہا، ”جَیسا مُجھے کرتے دیکھو تُم بھی وَیسا ہی کرنا۔ جَب مَیں چھاؤنی کے کنارے جا پہُنچوں تو جو کچھ میں کروں تُم بھی ٹھیک اُسی طرح کرنا۔ جَب مَیں اَور میرے سَب ساتھی اَپنے اَپنے نرسنگے پھُونکیں تو تُم کی چاروں طرف سے اَپنے اَپنے نرسنگے پھُونکنا اَور للکارنا، ’یَاہوِہ کے لیٔے اَور گدعونؔ کے لیٔے!‘ “ جوں ہی درمیانی پہرا شروع ہَوا اَور بدلے گیٔے گدعونؔ اَور وہ سَو مَرد جو اُس کے ہمراہ تھے چھاؤنی کے کنارے پر پہُنچے۔ اُنہُوں نے نرسنگے پھُونکے اَور ہاتھوں میں تھامے ہُوئے گھڑوں کو توڑ دیا۔ تَب اُن تینوں دستوں نے بھی نرسنگے پھُونکے اَور اَپنے گھڑوں کو توڑ ڈالا اَور اَپنے بائیں ہاتھوں میں مشعلیں لیں اَور اَپنے داہنے ہاتھوں میں نرسنگے لے کر اُنہیں پھُونکا اَور زور زور سے نعرے لگانے لگے، ”یَاہوِہ کی اَور گدعونؔ کی تلوار۔“ جَب سَب آدمی کی چاروں طرف اَپنی اَپنی جگہ پر کھڑے ہو گئے تو مِدیانی اُنہیں دیکھ کر گھبرا گیٔے اَور چیخیں مارتے ہُوئے بھاگ نکلے۔ اِس لیٔے کہ جَب تین سَو نرسنگے پھُونکے گیٔے تو یَاہوِہ نے اُن کی ساری پر ایک کی تلوار اُس کے ساتھی پر چلوائی تھی اَور سارا لشکر ضریراہؔ کی جانِب بیت شِتّہؔ تک تقریباً طبّاتؔ کے قریب ابیل مِحولہؔ کی سرحد تک بھاگا۔ تَب نفتالی، آشیر اَور سارے منشّہیوں کے مُلک سے اِسرائیلی مَرد جمع ہوکر نکلے اَور اُنہُوں نے مِدیانیوں کا تعاقب کیا۔ گدعونؔ نے اِفرائیمؔ کے تمام کوہستانی علاقہ میں بھی قاصِد روانہ کئے اَور وہاں کے لوگوں کو کہلا بھیجا، ”مِدیانیوں کے مُقابلہ کے لیٔے نیچے آؤ اَور اُن سے پہلے بیت بَاراہ تک یردنؔ کے گھاٹوں پر قابض ہو جاؤ۔“ چنانچہ سَب اِفرائیمی مَرد جمع ہُوئے اَور اُنہُوں نے بیت بَاراہ تک یردنؔ کے گھاٹوں پر قبضہ کر لیا۔ اُنہُوں نے مِدیانیوں کے دو سرداروں عوریبؔ اَور زئیبؔ کو پکڑ لیا اَور عوریبؔ کو عوریبؔ کی چٹّان پر اَور زئیبؔ کو زئیبؔ کے مے کے حوض کے پاس قتل کیا۔ اُنہُوں نے مِدیانیوں کا تعاقب کیا اَور عوریبؔ اَور زئیبؔ کے سَر کاٹ کر یردنؔ کے پاس گدعونؔ کے پاس لے آئے۔

پڑھیں قُضاۃ 7