تَب یرُبّعلؔ (یعنی گدعونؔ) اَور اُس کے ساتھ سَب لوگوں نے صُبح سویرے اُٹھ کر حرودؔ کے چشمہ کے پاس اَپنے ڈیرے ڈالے۔ مِدیانیوں کی اُن کے شمال کی طرف کوہِ مورہؔ کے پاس کی وادی میں تھی۔ یَاہوِہ نے گدعونؔ سے کہا، ”تیرے ساتھ اِس قدر زِیادہ لوگ ہیں کہ میں مِدیانیوں کو اُن کے ہاتھ میں نہیں کر سَکتا۔ اَیسا نہ ہو کہ اِسرائیل میری بجائے اَپنے اُوپر فخر کرنے لگیں، ’مَیں نے اَپنی قُوّت نے خُود کو بچایا۔‘ اِس لیٔے لوگوں میں اعلان کر، ’جو کویٔی خوفزدہ ہے وہ کوہِ گِلعادؔ چھوڑکر لَوٹ جائے۔‘ “ چنانچہ بائیس ہزار لوگ تو لَوٹ گیٔے مگر دس ہزار وہیں جمے رہے۔ لیکن یَاہوِہ نے گدعونؔ سے کہا، ”اَب بھی لوگ زِیادہ ہیں۔ اُنہیں چشمہ کے پاس نیچے لے جا؛ اَور وہاں مَیں تیری خاطِر اُنہیں آزماؤں گا۔ تَب میں جِس کے بارے میں کہُوں، ’یہ تیرے ساتھ جائے گا،‘ تو وہ جائے گا؛ لیکن اگر مَیں کہُوں، ’یہ تیرے ساتھ نہیں جائے گا،‘ تو وہ نہ جائے گا۔“ چنانچہ گدعونؔ اُن لوگوں کو چشمہ کے پاس نیچے لے گیا۔ وہاں یَاہوِہ نے اُس سے کہا، ”دیکھ کون کون اَپنی زبان سے کُتّے کی طرح چپڑ چپڑ کرکے پانی پیتا ہے اَور کون کون اَپنے گھُٹنے ٹیک کر پیتا ہے۔ اُنہیں الگ الگ کر لینا۔“ تین سَو لوگوں نے تو چُلُّو میں پانی لے کر اُسے چپڑ چپڑ کرکے پیا اَور باقی سَب نے گھُٹنے ٹیک کر پیے۔ یَاہوِہ نے گدعونؔ سے کہا، ”اِن تین سَو آدمیوں کے ذریعہ جنہوں نے چپڑ چپڑ کرکے پیا مَیں تُمہیں بچاؤں گا اَور مِدیانیوں کو تمہارے ہاتھوں میں کر دُوں گا۔ باقی لوگوں کو اَپنی اَپنی جگہ لَوٹ جانے دینا۔“ چنانچہ گدعونؔ نے اُن اِسرائیلیوں کو اَپنے اَپنے خیموں کی طرف روانہ کر دیا اَور اُنہُوں نے اَپنے اَپنے توشہ سفر اَور نرسنگے اُن تین سَو افراد کے حوالہ کر دئیے جنہیں گدعونؔ نے اَپنے ساتھ رکھ لیا تھا۔ اَب مِدیانیوں کی اُن کے نیچے وادی میں تھی۔ اُسی رات یَاہوِہ نے گدعونؔ سے کہا، ”اُٹھ اَور نیچے اُتر کر پر چڑھائی کر کیونکہ مَیں اُسے تیرے ہاتھ میں دے دُوں گا۔
پڑھیں قُضاۃ 7
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: قُضاۃ 1:7-9
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos