YouVersion Logo
تلاش

قُضاۃ 7:3-11

قُضاۃ 7:3-11 UCV

بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ کی نظر میں بدی کی۔ وہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کو بھُول گیٔے اَور بَعل معبُودوں اَور اشیراہؔ کی پرستش کرنے لگے۔ یَاہوِہ کا غضب اِسرائیلیوں پر بھڑکا اَور اُس نے اُنہیں ارام نحرائیمؔ یعنی مسوپتامیہؔ کے بادشاہ کوشن رِسعتیمؔ کے ہاتھوں بیچ ڈالا۔ لہٰذا بنی اِسرائیل آٹھ بَرس تک اُس کے مطیع رہے۔ لیکن جَب بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ سے فریاد کی تو اُس نے اُن کے لیٔے ایک رِہائی دینے والا برپا کیا جو کالبؔ کے چُھوٹے بھایٔی قِنٰز کا بیٹا عتنی ایل تھا جِس نے اُنہیں رہا کیا۔ یَاہوِہ کا رُوح اُس پر نازل ہُوا جِس سے وہ اِسرائیل کا قاضی بَن گیا اَور لڑنے کے لیٔے نِکلا پڑا۔ یَاہوِہ نے ارام کے بادشاہ کوشن رِسعتیمؔ کو عتنی ایل کے حوالہ کر دیا اَور وہ اُس پر غالب آ گیا۔ اِس طرح سے مُلک میں قِنٰز کے بیٹے عتنی ایل کی وفات تک چالیس بَرس اَمن قائِم رہا۔

پڑھیں قُضاۃ 3