YouVersion Logo
تلاش

عِبرانیوں 32:10-39

عِبرانیوں 32:10-39 UCV

لیکن ایمان کے اُن اِبتدائی دِنوں کو یاد کرو جَب تُم نے حقیقی رَوشنی پائی اَور شدید تکالیف کا ڈٹ کر مُقابلہ کیا۔ یعنی کبھی تو لَعن طَعن اَور مُصیبتوں کے باعث تُم خُود عوام کے سامنے تماشا بنے اَور کبھی تُم نے دُوسروں کی پُوری مدد کی جو اَذیّتیں برداشت کر رہے تھے۔ تُم نے قَیدیوں کے ساتھ ہمدردی کی اَور اَپنے جائداد کا لُٹ جانا بھی خُوشی سے قبُول کیا کیونکہ تُم جانتے تھے کہ ایک بہتر اَور دائمی مِلکیّت تمہارے پاس مَوجُود ہے۔ پس ہِمّت مت ہارو کیونکہ اِس کا اجر بڑا ہے۔ چنانچہ تُمہیں اِس وقت بڑے صبر سے کام لیناہے تاکہ تُم خُدا کی مرضی پُوری کرکے وعدہ کی ہویٔی چیز حاصل کرو۔ کیونکہ کِتاب مُقدّس میں یُوں لِکھّا ہے، ”اَب تھوڑی ہی دیر باقی ہے کہ آنے والا آئے گا اَور تاخیر نہ کرےگا۔“ اَور ”لیکن میرا راستباز خادِم ایمان سے زندہ رہے گا۔ اَور اگر وہ ڈر کر پیچھے ہٹ جائے، تو میرا دِل اُس سے خُوش نہ ہوگا۔“ مگر ہم اُن میں سے نہیں ہیں جو پیچھے ہٹ کر تباہ ہو جاتے ہیں، بَلکہ ہم اُن میں سے ہیں جو ایمان رکھ کر نَجات پاتے ہیں۔