مُوسوی شَریعت آئندہ کی اَچھّی چیزوں کا محض ایک عکس ہے نہ کہ اُن کی اصلی صورت۔ اِس لیٔے ایک ہی قِسم کی قُربانیاں جو سال بہ سال پیش کی جاتی ہیں وہ خُدا کے پاس آنے وَالوں کو ہر گز کامِل نہیں کر سکتیں۔ اگر وہ کامل کر سکتیں تو قُربانیاں پیش کرنے کی ضروُرت نہیں ہوتی؟ کیونکہ اِس صورت میں عبادت کرنے والے ایک ہی بار میں ہمیشہ کے لیٔے پاک صَاف ہو جاتے تو اُن کا ضمیر پھر اُنہیں گنہگار نہ ٹھہراتا۔ لیکن وہ قُربانیاں سال بہ سال لوگوں کو یاد دلاتی ہیں کہ وہ گنہگار ہیں۔ کیونکہ یہ ناممکن ہے کہ بَیلوں اَور بکروں کا خُون گُناہوں کو دُور کر سکے۔
پڑھیں عِبرانیوں 10
سنیں عِبرانیوں 10
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: عِبرانیوں 1:10-4
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos