YouVersion Logo
تلاش

عِبرانیوں 1:10-10

عِبرانیوں 1:10-10 UCV

مُوسوی شَریعت آئندہ کی اَچھّی چیزوں کا محض ایک عکس ہے نہ کہ اُن کی اصلی صورت۔ اِس لیٔے ایک ہی قِسم کی قُربانیاں جو سال بہ سال پیش کی جاتی ہیں وہ خُدا کے پاس آنے وَالوں کو ہر گز کامِل نہیں کر سکتیں۔ اگر وہ کامل کر سکتیں تو قُربانیاں پیش کرنے کی ضروُرت نہیں ہوتی؟ کیونکہ اِس صورت میں عبادت کرنے والے ایک ہی بار میں ہمیشہ کے لیٔے پاک صَاف ہو جاتے تو اُن کا ضمیر پھر اُنہیں گنہگار نہ ٹھہراتا۔ لیکن وہ قُربانیاں سال بہ سال لوگوں کو یاد دلاتی ہیں کہ وہ گنہگار ہیں۔ کیونکہ یہ ناممکن ہے کہ بَیلوں اَور بکروں کا خُون گُناہوں کو دُور کر سکے۔ لہٰذا المسیؔح اِس دُنیا میں تشریف لاتے وقت خُدا سے یُوں مُخاطِب ہویٔے، ”تُو قُربانیاں اَور نذریں نہیں چاہتا، لیکن تُونے میرے لیٔے ایک بَدن تیّار کیا؛ سوختنی قُربانیوں اَور گُناہ کی قُربانیوں سے تُو خُوش نہ ہُوا۔ تَب میں نے کہا، ’اَے خُدا، دیکھ، میں حاضِر ہُوں تاکہ تیری مرضی پُوری کروں، جَیسا کہ چمڑے کے نوشتے میں میری بابت لِکھّا ہُواہے۔‘ “ پہلے المسیؔح فرماتے ہیں، ”تُو نہ قُربانیوں اَور نذروں، سوختنی قُربانیوں اَور خطا کے ذبیحوں کو نہ چاہتا تھا، اَور نہ اُن سے خُوش ہُوا“ حالانکہ یہ قُربانیاں شَریعت کے مُطابق پِیش کی جاتی ہیں۔ اَور پھر وہ فرماتا ہے، ”دیکھ! میں حاضِر ہُوں تاکہ تیری مرضی پُوری کروں۔“ یُوں وہ پہلے نظام کو موقُوف کرتا ہے تاکہ اُس کی جگہ دُوسرے نظام کو قائِم کرے۔ اَور اُس کی مرضی پُوری ہو جانے سے ہم حُضُور عیسیٰ المسیؔح کے بَدن کے ایک ہی بار قُربان ہونے کے وسیلہ سے ہمیشہ کے لئے پاک کر دئیے گیٔے ہیں۔

پڑھیں عِبرانیوں 10