YouVersion Logo
تلاش

عزرا 10

10
لوگوں کا گُناہوں کا اقرار کرنا
1جَب عزراؔ رو رو کر خُدا کے گھر کے سامنے گِر کر دعا اَور گُناہوں کا اقرار کر رہاتھا تو اِسرائیلی مَردوں، عورتوں اَور بچّوں کا ایک بڑا ہُجوم اُس کے گِرد جمع ہو گیا۔ وہ بھی زار زار رُوئے۔ 2تَب بنی عیلامؔ میں سے شِکنیاہؔ بِن یحی ایل نے عزراؔ سے کہا، ”ہم اَپنے اِردگرد کی اَقوام کی غَیر معبُودی عورتوں سے بیاہ کرکے اَپنے خُدا سے بےوفائی کے مُرتکب ہویٔے ہیں۔ لیکن اِس کے باوُجُود اَب بھی اِسرائیل کے لیٔے اُمّید باقی ہے۔ 3میرے آقا! ہم آپ کے اَور ہمارے خُدا کے اَحکام کا ڈر ماننے والوں کے مشورہ کے مُطابق کیوں نہ خُدا کے سامنے عہد کریں کہ ہم اَیسی تمام عورتوں اَور اُن کے بچّوں کو دُور کر دیں گے اَور یہ کام شَریعت کے مُطابق کیا جائے گا۔ 4پس اُٹھیں، کیونکہ یہ مُعاملہ آپ کے ہاتھ میں ہے اَور ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ پس ہمّت کریں اَور اِسے اَنجام دیں۔“
5تَب عزراؔ اُٹھا اَور سربراہ کاہِنوں، لیویوں اَور تمام بنی اِسرائیل سے قَسم لی کہ وہ اِس تجویز پر عَمل کریں گے اَور اُنہُوں نے قَسم کھائی۔ 6تَب عزراؔ خُدا کے گھر کے سامنے سے ہٹ کر یِہُوحنانؔ بِن اِلیاشبؔ کے کمرے میں گیا اَور جَب تک وہ وہاں رہا نہ اُس نے کھانا کھایا نہ پانی پیا کیونکہ وہ جَلاوطنی سے واپس آنے والوں کی بےوفائی پر ماتم کر رہاتھا۔
7پھر تمام یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ میں مُنادی کی گئی کہ بابیل سے لَوٹنے والے تمام جَلاوطن لوگ یروشلیمؔ میں جمع ہُوں۔ 8اَورجو کویٔی تین دِن کے اَندر حاضِر نہ ہوگا وہ سرداروں اَور بُزرگوں کے فیصلہ کے مُطابق اَپنی تمام جائداد سے محروم ہو جائے گا اَور خُود اُسے سابقہ اسیروں کی جماعت سے نکال دیا جائے گا۔
9تین دِنوں کے اَندر یہُوداہؔ اَور بِنیامین کے تمام مَرد یروشلیمؔ میں جمع ہُوئے۔ نویں مہینے کے بیسویں دِن تمام لوگ خُدا کے گھر کے سامنے چَوک میں اِس سانِحہ کے باعث اَور بارش کی وجہ سے ٹھٹھرے ہُوئے بیٹھے تھے۔ 10تَب عزراؔ کاہِنؔ نے کھڑے ہوکر کہا، ”تُم نے بےوفائی کی ہے اَور غَیر معبُودی عورتوں سے بیاہ کرکے اِسرائیل کے جرائم میں اِضافہ کیا ہے۔ 11اَب یَاہوِہ اَپنے خُدا کے سامنے اقرار کرو اَور اُن کی مرضی پر عَمل کرو اَور اَپنے آپ کو اِردگرد کی قوموں سے اَور اَپنی غَیر معبُودی بیویوں سے الگ کر لو۔“
12تَب تمام جماعت نے بُلند آواز سے جَواب دیا: ”جو کچھ آپ نے فرمایاہے بجا ہے! ہم پر لازِم ہے کہ اُس پر عَمل کریں۔ 13لیکن یہاں پر لوگ بہت ہیں اَور یہ برسات کا موسم ہے اِس لیٔے ہم لوگ باہر کھڑے نہیں رہ سکتے۔ علاوہ اَزیں اِس مسئلہ کو ایک دو دِن میں سُلجھانا ممکن نہیں کیونکہ اِس مُعاملہ میں ہمارا گُناہ بہت سنگین ہے۔ 14اِس بارے میں ہماری جماعت کے سرداروں کو کاروائی کرنے کی ذمّہ داری سونپی جائے۔ تَب ہمارے شہروں میں سے وہ سَب جنہوں نے غَیر معبُودی عورتوں سے شادیاں کی ہُوئی ہیں مُقرّرہ وقت پر ہر ایک قصبہ کے بُزرگوں اَور قاضیوں کے ہمراہ آئیں جَب تک کہ اِس مُعاملہ کا تصفیہ نہ ہو جائے اَور ہمارے خُدا کا قہر شدید ہم پر سے ٹل نہ جائے۔“ 15صِرف یُوناتانؔ بِن عساہیلؔ اَور یحزیاہؔ بِن تِقوہؔ نے مِشُلّامؔ اَور شبّتائی لیوی کی تائید و حمایت سے اِس تجویز کی مُخالفت کی۔
16لیکن سابقہ اسیروں نے وَیسا ہی کیا جَیسا کہ تجویز کیا گیا تھا۔ عزراؔ کاہِنؔ نے ایک آدمی فی خاندان کے حِساب سے اَیسے آدمیوں کا انِتخاب کیا جو آبائی خاندانوں کے سردار تھے اَور اُن سَب کا تقرّر نام بنام کیا گیا۔ دسویں مہینے کی پہلی تاریخ کو وہ اِن مُقدّموں کی تفتیش کرنے کے لیٔے بیٹھے۔ 17اَور پہلے مہینے کی پہلی تاریخ تک اُنہُوں نے اُن سَب کے بارے میں جنہوں نے غَیر معبُودی عورتوں سے شادیاں کی ہُوئی تھیں ضروُری کاروائی مُکمّل کرلی۔
غَیر معبُودی عورتوں سے شادی
18کاہِنوں کی اَولاد میں سے مُندرجہ ذیل نے غَیر معبُودی عورتوں سے شادیاں کرلی تھیں:
بنی یہوشُعؔ میں سے یُوصدقؔ کا بیٹا اَور اُس کے بھایٔی معسیاہؔ، الیعزرؔ، یرِیبؔ اَور گِدلیاہؔ۔ 19(اِن سَب نے اَپنی بیویوں کو دُور کرنے کا عہد کیا اَور اَپنی خطا کے بدلے میں ہر ایک نے اَپنے گلّے میں سے ایک ایک مینڈھا خطا کی قُربانی کے طور پر نذر کیا۔)
20بنی اِمّیرؔ میں سے:
حنانیؔ اَور زبدیاہؔ۔
21اَور بنی حارِمؔ میں سے:
معسیاہؔ، ایلیّاہ، شمعیاہؔ، یحی ایل اَور عُزّیاہؔ۔
22اَور بنی پشحُور میں سے:
الیوعینائی، معسیاہؔ، اِشمعیل، نتنی ایل، یُوزبادؔ اَور ایلعاسہؔ۔
23اَور لیویوں میں سے:
یُوزبادؔ، شِمعیؔ، قِلایاہؔ (یعنی قِلیطاؔ)، پِتھائیاہؔ، یہُوداہؔ اَور الیعزرؔ۔
24اَور گانے والوں میں سے:
اِلیاشبؔ۔
اَور دربانوں میں سے:
شلُّومؔ، تلمؔ اَور اوری۔
25اَور اِسرائیل میں سے:
بنی پرعوش میں سے
رمیاہؔ، یزیّه، ملکیاہؔ، مِیامِینؔ، الیعزرؔ، ملکیاہؔ اَور بِنایاہؔ۔
26اَور بنی عیلامؔ میں سے:
متّنیاہؔ، زکریاؔہ، یحی ایل، عبدی، یریموتؔ اَور ایلیّاہ۔
27اَور بنی زتُّو میں سے:
الیوعینائی، اِلیاشبؔ، متّنیاہؔ، یریموتؔ، زابادؔ اَور عزیزا۔
28اَور بنی ببئیؔ میں سے:
یِہُوحنانؔ، حننیاہؔ، زبّئی اَور عطلئی۔
29اَور بنی بانیؔ میں سے:
مِشُلّامؔ، مَلُّوکؔ، عدایاہؔ، یَعشُوبؔ، شیالؔ اَور یریموتؔ۔
30اَور بنی پخت مُوآب میں سے:
عدناؔ، کلالؔ، بِنایاہؔ، معسیاہؔ، متّنیاہؔ، بصل ایل، بِنّوئی اَور منشّہ۔
31اَور بنی حارِمؔ میں سے:
الیعزرؔ، یشیاہؔ، ملکیاہؔ، شمعیاہؔ اَور شمعُونؔ۔ 32بِنیامین، مَلُّوکؔ اَور شِماریاہؔ۔
33اَور بنی حاشُومؔ میں سے:
متّنیؔ، متّتاہؔ، زابادؔ، الیفلطؔ، یریمیؔ، منشّہ اَور شِمعیؔ۔
34اَور بنی بانیؔ میں سے:
معدائیؔ، عمرامؔ اَور عوایلؔ، 35بِنایاہؔ، بدیاہؔ اَور کلُوہیؔ، 36اَور ونیاہؔ، مریموتؔ اَور اِلیاشبؔ، 37اَور متّنیاہؔ، متّنیؔ اَور یعشوؔ۔
38اَور بانیؔ بنی بِنّوئی#10‏:38 بِنّوئی یعنی بانیؔ میں سے:
شِمعیؔ، 39شلمیہؔ، ناتنؔ اَور عدایاہؔ، 40مکندبیؔ، ششائیؔ اَور شارَئی، 41عزرایلؔ، شلمیہؔ، شِماریاہؔ، 42شلُّومؔ، امریاہؔ اَور یُوسیفؔ۔
43بنی نبوؔ میں سے:
یعی ایل، متّتیاہؔ، زابادؔ، زِبینا، یدّائی، یُوایلؔ اَور بِنایاہؔ۔
44اِن سَب نے غَیر معبُودی عورتوں سے شادیاں کی ہُوئی تھیں اَور اُن عورتوں سے اُن کے بچّے بھی تھے۔

موجودہ انتخاب:

عزرا 10: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in