YouVersion Logo
تلاش

حزقی ایل 46

46
1” ’یَاہوِہ قادر کا یہ فرمان ہے: جِس کا رُخ مشرق کی جانِب ہے کام کاج کے چھ دِن بند رکھا جائے لیکن سَبت کے دِن اَور نئے چاند کے دِن اُسے کھولا جائے۔ 2فرمانروا شہزادہ باہر سے پھاٹک کے برامدے کی راہ سے ہوتا ہُوا اَندر داخل ہو اَور پھاٹک کے چوکھٹ کے پاس کھڑا ہو جائے۔ کاہِنؔ اُس کی سوختنی نذر اَور اُس کی سلامتی کی نذریں گذرانیں۔ وہ دروازہ کے آستانہ پر عبادت کرے اَور تَب باہر چلا جائے۔ لیکن پھاٹک شام تک بند نہ کیا جائے گا۔ 3سَبت اَور نئے چاند کے دِنوں میں مُلک کے لوگ اُس پھاٹک کے مدخل پر یَاہوِہ کی حُضُوری میں عبادت کیا کریں۔ 4سَبت کے دِن شہزادہ یَاہوِہ کے لیٔے جو سوختنی نذر لایٔے وہ چھ نر برّے اَور ایک مینڈھا ہُوں جو سَب کے سَب بے عیب ہُوں۔ 5مینڈھے کے ساتھ ایک ایفہ نذر کی قُربانی ہو اَور برّوں کے ساتھ وہ اَپنی مرضی کے مُطابق جِتنا چاہے فی ایفہ ایک ہِین روغن سمیت دے۔ 6نئے چاند کے دِن وہ ایک بچھڑا، چھ برّے اَور ایک مینڈھا گذرانے گا جو سَب کے سَب بے عیب ہُوں۔ 7اَور نذر کی قُربانی کے طور پر وہ بچھڑے کے ساتھ ایک ایفہ، مینڈھے کے ساتھ ایک ایفہ اَور برّوں کے ساتھ جِتنا وہ دینا چاہے ہر ایفہ کے ساتھ ایک ہِین روغن سمیت مُہیّا کرے۔ 8جَب شہزادہ اَندر آئے تو وہ پھاٹک کے برامدے کی راہ داخل ہو اَور اُسی راہ سے باہر چلا جائے۔
9” ’جَب مُلک کے لوگ مُقرّرہ عیدوں کے موقعوں پر یَاہوِہ کے حُضُور میں آئیں تَب جو شمالی پھاٹک سے ہوکر عبادت کے لیٔے داخل ہو وہ جُنوبی پھاٹک کی راہ سے باہر نکل جائے اَورجو جُنوبی پھاٹک سے ہوکر داخل ہو وہ شمالی پھاٹک کی راہ سے باہر چلا جائے۔ کویٔی شخص اِسی پھاٹک کی راہ سے نہ لَوٹے جِس پھاٹک کی راہ سے ہوکر وہ اَندر آیاتھا بَلکہ ہر شخص اَپنے سامنے کے پھاٹک سے ہوکر باہر نکلے۔ 10شہزادہ بھی اُن کے ساتھ ہو جو اُن ہی کے ساتھ اَندر داخل ہو اَور جَب وہ باہر نکلیں تو اُن کے ساتھ باہر جائے۔ 11تہواروں اَور مُقرّرہ عیدوں کے موقعوں پر بچھڑے کے ساتھ ایک ایفہ، مینڈھے کے ساتھ ایک ایفہ اَور برّوں کے ساتھ اَپنی مرضی کے مُطابق نذر کی قُربانی ہوگی جو ہر ایفہ کے ساتھ ایک ہِین روغن سمیت ہو۔
12” ’جَب شہزادہ یَاہوِہ کے حُضُور رضا کی قُربانی مُہیّا کرے، خواہ وہ سوختنی نذر ہو یا سلامتی کی نذریں ہُوں، تَب اُس کے لیٔے وہ پھاٹک کھولا جائے جِس کا رُخ مشرق کی جانِب ہے۔ وہ اَپنی سوختنی نذر یا سلامتی کی نذریں اِسی طرح پیش کرے جَیسے وہ سَبت کے دِن کرتا ہے۔ تَب وہ باہر نکل جائے گا اَور اُس کے جانے کے بعد پھاٹک بند کر دیا جائے گا۔
13” ’اَور ہر روز تُو ایک بے عیب یک سالہ برّہ یَاہوِہ کے لیٔے سوختنی نذر کی خاطِر مُہیّا کرےگا جسے تُو ہر صُبح مُہیّا کرنا۔ 14تُو اُس کے ساتھ ہر صُبح نذر کی قُربانی کے طور پر ایفہ کا چھٹا حِصّہ#46‏:14 ایفہ کا چھٹا حِصّہ تقریباً دو سے سات کِلوگرام بھی مُہیّا کرنا جو آٹے کو نم کرنے کے لیٔے ہِین کے تیسرے حِصّہ#46‏:14 ہِین کے تیسرے حِصّہ تقریباً ایک تا تین لیٹر کے برابر روغن سمیت ہو۔ یَاہوِہ کے لیٔے یہ نذر کی قُربانی پیش کرنا دائمی حُکم ہے۔ 15لہٰذا سوختنی نذر کے لیٔے برّہ، نذر کی قُربانی اَور روغن ہر صُبح باقاعدہ مُہیّا کیا جائے۔
16” ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: اگر اُمرا اَپنی مِیراث میں سے اَپنے کسی ایک بیٹے کو کویٔی ہدیہ دے تو وہ مِیراث اُس کی اَولاد کی بھی ہوگی۔ وہ اُن کی موروثی مِلکیّت ہوگی۔ 17البتّہ اگر وہ اَپنی مِیراث میں سے اَپنے کسی خادِم کو ہدیہ دے تو وہ خادِم اُسے آزادی کے سال تک رکھے۔ اُس کے بعد وہ اُمرا کو لَوٹا دیا جائے گا۔ اُس کی مِیراث صِرف اُس کے بیٹوں کی ہے۔ وہ اُن کی مِیراث ہے۔ 18اَور اُمرا لوگوں سے اُن کی جائداد چھین کر اُسے اَپنی مِیراث نہ بنا لے۔ وہ اَپنے بیٹوں کو اُن کی مِیراث خُود اَپنی جائداد میں سے دے تاکہ میرے لوگوں میں کویٔی شخص بھی اَپنی جائداد سے محروم نہ کیا جائے۔‘ “
19تَب وہ آدمی مُجھے پھاٹک کے بازو کے دروازہ سے اُن مُقدّس کمروں کے پاس لایا جِن کا رُخ شمال کی جانِب تھا اَورجو کاہِنوں کے تھے اَور مُجھے مغربی سِرے پر ایک جگہ دِکھائی۔ 20اُس نے مُجھ سے کہا، ”یہ وہ جگہ ہے جہاں کاہِنؔ خطا کی قُربانی اَور گُناہ کی قُربانی کو پکایئں گے اَور نذر کی قُربانی پکائیں گے تاکہ اُنہیں بیرونی صحن میں لوگوں کی تقدیس کے لیٔے لانے کی نَوبَت نہ آئے۔“
21پھر وہ مُجھے بیرونی صحن میں لے آیا اَور اُس کے چاروں کونوں میں گھُمایا اَور مَیں نے ہر کونے میں ایک ایک صحن دیکھا۔ 22بیرونی صحن کے چاروں کونوں میں چالیس ہاتھ لمبا اَور تیس ہاتھ چوڑا ایک ایک گھِرا ہُوا صحن تھا۔ چاروں کونوں کے ہر صحن کا ناپ یکساں تھا۔ 23چاروں صحنوں میں سے ہر ایک کے اَندر کے حِصّہ میں اِردگرد پتّھر کی دیوار تھی جِس کے نیچے چولہے بنے ہُوئے تھے۔ 24اُس نے مُجھ سے کہا، ”یہ باورچی خانے ہیں جہاں بیت المُقدّس کے خادِم لوگوں کے ذبیحے پکائیں گے۔“

موجودہ انتخاب:

حزقی ایل 46: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in