YouVersion Logo
تلاش

حزقی ایل 44

44
کہانت کا بحال ہونا
1پھر وہ شخص مُجھے واپس مُقدّس کے بیرونی دروازے پر لے آیا، جِس کا مُنہ مشرق کی طرف تھا، اَور وہ بند تھا۔ لایا جِس کا رُخ مشرق کی جانِب ہے اَور وہ بند تھا۔ 2تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے کہا: ”یہ پھاٹک بند رہے گا۔ اُسے کبھی نہ کھولا جائے اَور کویٔی شخص اُس میں سے ہوکر داخل نہ ہو۔ چونکہ یَاہوِہ اِسرائیل کا خُدا اِس میں سے ہوکر داخل ہُواہے اِس لیٔے یہ بند رہے گا۔ 3صِرف وہ ہی اَیسا شہزادہ ہوگا جو اُس دروازہ میں بیٹھ کر یَاہوِہ کے حُضُور روٹی کھا سَکتا ہے۔ وہ پھاٹک کے برامدے کی راہ سے اَندر آئے اَور اِسی راہ سے باہر جائے۔“
4پھر وہ آدمی مُجھے شمالی پھاٹک کی راہ سے بیت المُقدّس کے سامنے لایا۔ مَیں نے دیکھا کہ یَاہوِہ کا بیت المُقدّس یَاہوِہ کے جلال سے معموُر ہو رہاہے اَور مَیں مُنہ کے بَل گرا۔
5یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”اَے آدمؔ زاد، غور سے دیکھ اَور کان لگا کر سُن اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس سے متعلّق تمام طور طریقوں اَور ہدایات کے بارے میں مَیں جو کچھ تُجھ سے کہُوں اُس پر دھیان دے اَور بیت المُقدّس کے مدخل اَور مُقدّس کے تمام مخارج کو خیال میں رکھ۔ 6اَور سرکش بنی اِسرائیل سے کہہ، ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: اَے بنی اِسرائیل، تمہاری نفرت اَنگیز حرکتوں کی حَد ہو چُکی ہے! 7اَپنی دُوسری تمام نفرت اَنگیز حرکتوں کے علاوہ تُم پردیسیوں کو جو دِل اَور جِسم کے نامختون تھے میرے مُقدّس میں لایٔے اَور جَب تُم نے مُجھ پر روٹی، چربی اَور لہُو چڑھایا تَب میری بیت المُقدّس کو ناپاک کیا اَور تُم نے میرا عہد توڑا۔ 8میری مُقدّس چیزوں کے متعلّق اَپنی ذمّہ داری بجا لانے کی بجائے تُم نے دُوسروں کو میرے مُقدّس کا نگہبان مُقرّر کیا۔ 9یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: کویٔی پردیسی جو دِل اَور جِسم کا نامختون ہو میرے مُقدّس میں داخل نہ ہو۔ وہ پردیسی بھی نہیں جو اِسرائیل کے درمیان رہتے ہیں۔
10” ’وہ لیوی اَپنے گُناہ کی سزا پائیں گے جو اُس وقت مُجھ سے دُورہو گیٔے جَب اِسرائیل گُمراہ ہُوا اَور لوگ اَپنے بُتوں کے پیچھے لگ کر مُجھ سے بھٹک گیٔے۔ 11پھر بھی وہ میرے مُقدّس میں بیت المُقدّس کے دربان ہوکر اُس میں خدمت کر سکتے ہیں۔ وہ لوگوں کے لیٔے سوختنی نذریں اَور ذبیحے ذبح کر سکتے ہیں اَور اُن کے سامنے کھڑے ہوکر اُن کی خدمت کر سکتے ہیں۔ 12لیکن چونکہ اُنہُوں نے اُن کے بُتوں کی مَوجُودگی میں اُن کی خدمت کی اَور بنی اِسرائیل کو گُناہ کرنے پر آمادہ کیا اِس لیٔے مَیں نے ہاتھ اُٹھاکر قَسم کھائی ہے کہ اُنہیں اَپنے گُناہ کا بار اُٹھانا ہوگا۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔ 13وہ کہانت کی خدمت اَنجام دینے کے لیٔے میرے آپ میں نہ آئیں، نہ میری کسی مُقدّس شَے بَلکہ نہایت ہی مُقدّس اَشیا کے قریب آئیں۔ وہ اَپنی نفرت اَنگیز حرکتوں کے باعث رُسوا ہوں گے اَور سزا پائیں گے۔ 14پھر مَیں اُنہیں بیت المُقدّس سارا کام جو اُس میں کیا جاتا ہیں اُس کی نگہبانی پر مُقرّر کر دُوں گا۔
15” ’لیکن لیوی کاہِنؔ جو صدُوقؔ کی نَسل سے ہیں اَور جنہوں نے میرے مُقدّس کی اُس وقت خدمت کی جَب بنی اِسرائیل مُجھ سے گُمراہ ہو گئے تھے، وہ میری خدمت کے لیٔے میرے سامنے آیا کریں۔ وہ میرے سامنے کھڑے ہوکر چربی اَور لہُو گذرانیں۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔ 16صِرف وُہی میرے مُقدّس میں داخل ہُوں اَور میری میز کے نزدیک آئیں اَور میرے آپ میں خدمت اَنجام دینے کی ذمّہ داری قبُول کریں۔ اَور مُحافظوں کے طور پر میری خدمت کریں گے۔
17” ’جَب وہ اَندرونی صحن کے پھاٹکوں میں سے داخل ہُوں تو کتانی کپڑوں سے مُلبّس ہُوں۔ وہ اَندرونی صحن کے پھاٹکوں میں یا بیت المُقدّس میں خدمت کرتے وقت کویٔی اُونی پوشاک نہ پہنیں۔ 18وہ اَپنے سَروں پر کتانی عمامے پہنیں اَور اُن کے پاجامے بھی کتانی ہُوں۔ وہ کویٔی اَیسی چیز نہ پہنیں جِس سے اُنہیں پسینہ آنے لگے۔ 19جَب وہ بیرونی صحن میں جایٔیں جہاں عوام ہوتے ہیں تَب وہ اَپنا وہ لباس اُتار دیں جسے پہن کر وہ خدمت کرتے ہیں اَور اُسے مُقدّس کمروں میں رکھ کر دُوسرا لباس پہنیں تاکہ اُن کا لباس عوام کی تقدیس کا باعث نہ ہو۔
20” ’وہ سَر نہ منڈائیں، نہ ہی اَپنے بال لمبے ہونے دیں بَلکہ حجامت بنوائیں۔ 21اَندرونی صحن میں داخل ہوتے وقت کویٔی کاہِنؔ مَے نہ پیئے۔ 22وہ بیواؤں اَور مُطلّقہ عورتوں سے بیاہ نہ کریں۔ البتّہ وہ صِرف اُن کنواریوں سے بیاہ کریں جو اِسرائیلیوں کی نَسل سے ہُوں یا کسی اَیسی عورت سے جو کاہِنؔ کی بِیوہ ہو۔ 23وہ میرے لوگوں کو خاص و عام میں فرق سکھائیں اَور اُنہیں بتائیں کہ ناپاک اَور پاک میں تمیز کیسے کی جائے۔
24” ’اگر کویٔی جھگڑا پیش آئے تو کاہِنؔ مُنصِف کی خدمات اَنجام دیں اَور میرے آئین کے مُطابق فیصلہ کریں۔ وہ میری تمام مُقرّرہ عیدوں کے لیٔے میری شَریعت اَور میرے آئین پر عَمل کریں اَور میری سَبتوں کو مُقدّس جانیں۔
25” ’کویٔی کاہِنؔ کسی میّت کے نزدیک جا کر اَپنے آپ کو نجِس نہ کرے لیکن اگر مَرا ہُوا شخص اُس کا باپ یا ماں، بیٹا یا بیٹی، بھایٔی یا کنواری بہن ہو تو وہ اَپنے آپ کو ناپاک کر سَکتا ہے۔ 26اَور جَب وہ پاک ہو جائے تو سات دِن تک اِنتظار کرے۔ 27جِس دِن وہ مُقدّس میں خدمت کرنے کی خاطِر اُس کے اَندرونی صحن میں داخل ہو تو وہ اَپنی خاطِر گُناہ کی قُربانی پیش کریں۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔
28” ’کاہِنوں کے لیٔے صِرف میں ہی مِیراث ٹھہروں گا۔ تُم اُنہیں اِسرائیل میں کویٔی مِلکیّت نہ دینا؛ میں ہی اُن کی مِلکیّت ہُوں گا۔ 29وہ نذر کی قُربانی، گُناہ کی قُربانی اَور خطا کی قُربانی کھایٔیں گے اَور اِسرائیل میں جو کچھ یَاہوِہ کی نذر کیا جائے وہ اُن کا ہوگا۔ 30اَور تمام پہلے پھلوں میں سے بہترین پھل اَور تمہارے تمام خصوصی ہدیئے کاہِنوں کے ہوں گے۔ تُم اَپنے گُندھے ہُوئے آٹے کا پہلا حِصّہ اُن کو پیش کرو تاکہ تمہارے خاندان پر برکت ہو۔ 31کاہِنؔ کویٔی اَیسا پرندہ یا جانور نہ کھایٔیں جو مَرا ہُوا پایا جائے یا جنگلی جانوروں کا پھاڑا ہُوا ہو۔

موجودہ انتخاب:

حزقی ایل 44: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in