تو مردکیؔ نے جَواب میں کَہلوا بھیجا: ”ایسترؔ تُو یہ مت سوچ کہ تُو بادشاہ کے محل میں سکونت پذیر ہے اِس لیٔے یہُودیوں میں سے صِرف تُو ہی سلامت بچی رہے گی۔ اگر تُو اَب بھی زبان بند رکھے گی تو یہُودیوں کو تو کسی اَور طرف سے مدد اَور نَجات پہُنچ جائے گی لیکن تُو اَپنے باپ کے گھرانے سمیت ہلاک ہوگی۔ کون جانتا ہے کہ تُو اَیسے مُشکل وقت میں ہماری مدد کرنے کے لیٔے اِس شاہی مرتبہ تک پہُنچی ہے؟“ تَب ایسترؔ نے مردکیؔ کو یہ پیغام بھجوایا: ”جا، اَور شُوشنؔ میں مَوجُود تمام یہُودیوں کو جمع کر اَور تُم سَب میرے لیٔے تین دِن اَور رات تک روزہ رکھو، کھانے پینے سے ہاتھ کھینچ لو۔ میں اَور میری خادِمائیں بھی تمہاری طرح روزہ رکھیں گی۔ اِس کے بعد میں بادشاہ کے حُضُور میں جاؤں گی حالانکہ یہ خِلاف قانُون ہے لیکن اگر مُجھے ہلاک ہونا ہی ہے تو ہونے دو۔“ چنانچہ مردکیؔ چلا گیا اَور ایسترؔ نے جو کچھ کہاتھا اُس پر عَمل کیا۔
پڑھیں ایسترؔ 4
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: ایسترؔ 13:4-17
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos