پس یاد رکھو کہ پہلے تُم پیدائش کے لِحاظ سے غَیریہُودی تھے اَور وہ ”مختون“ لوگ جِن کا ختنہ ہاتھ سے کیا ہُوا جِسمانی نِشان ہے تُمہیں ”نامختون“ کہتے تھے۔ یاد کرو تُم اُس وقت بغیر المسیؔح کے، اِسرائیلی قوم کی شہریت سے خارج اَور وعدہ کے عہد سے ناواقِف، اَور نااُمّیدی کی حالت میں دُنیا میں خُدا سے جُدا تھے۔ مگر تُم جو پہلے خُدا سے بہت دُور تھے، اَب المسیؔح عیسیٰ میں ہوکر المسیؔح کے خُون کے وسیلہ سے نَزدیک ہو گیٔے ہو۔ کیونکہ وُہی ہماری صُلح ہے جِس نے غَیریہُودیوں اَور یہُودیوں، دونوں کو ایک کر دیا اَورجو بیچ میں عداوت کی دیوار تھی، اُس کو ڈھا دیا۔ المسیؔح نے شَریعت کو اُس کے اَحکام اَور قوانین سمیت اَپنے جِسم کے وسیلہ سے موقُوف کر دیا، تاکہ دونوں سے اَپنے آپ میں ایک نئے اِنسان کی تخلیق کرکے صُلح کرادیں، اَور المسیؔح صلیب پر دُشمنی کو ختم کرکے اَور دونوں کو ایک تن بنا کر خُدا سے مِلاسکیں۔ جَب المسیؔح تشریف لائے اَور اُن غَیریہُودیوں کو جو المسیؔح سے دُور تھے اَور اُن یہُودیوں کو جو خُدا کے نَزدیک تھے، دونوں کو صُلح کی خُوشخبری سُنایٔی۔ کیونکہ اُس کے وسیلہ سے ہم ایک ہی پاک رُوح پا کر خُدا باپ کی حُضُوری میں آسکتے ہیں۔
پڑھیں اِفِسیوں 2
سنیں اِفِسیوں 2
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: اِفِسیوں 11:2-18
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos