واعظ 6
6
1مَیں نے دُنیا میں ایک اَور بُرائی دیکھی ہے جو لوگوں کے دِلوں پر بڑی گراں ہے۔ 2خُدا ایک آدمی کو دولت، جائداد اَور عزّت بخشتا ہے لہٰذا اُسے کسی چیز کی جسے اُس کا دِل چاہتاہے، کمی نہیں۔ تاہم خواہ وہ کتنا عرصہ زندہ رہے، خُدا اُسے اُن سے لُطف اَندوز ہونے کی تَوفیق نہیں بخشتا اَور اُس کی بجائے کویٔی اجنبی اُن سے لُطف اُٹھاتا ہے۔ یہ باطِل اَور ایک شدید خرابی ہے۔
3اگر کسی آدمی کے سَو بچّے ہُوں اَور وہ برسوں تک زندہ رہے تاہم خواہ وہ کتنا ہی عرصہ زندہ رہے، اگر وہ اَپنی خُوشحالی سے لُطف اَندوز نہیں ہو سَکتا اَور اُس کی مُناسب تجہیزوتکفین نہیں ہوتی تو میں کہتا ہُوں کہ ماں کے پیٹ سے ہی مَرا ہُوا پیدا ہونے والا بچّہ اُس سے زِیادہ اَچھّا ہے۔ 4کیونکہ وہ دُنیا میں فُضول آتا ہے اَور تاریکی میں چلا جاتا ہے اَور اُس کا نام بھی تاریکی میں ہی چھُپا رہتاہے۔ 5اگرچہ نہ اُس نے سُورج کو دیکھا اَور نہ کچھ جانا۔ وہ پہلے والے کی بہ نِسبت زِیادہ آرام میں ہے۔ 6یعنی اُس دُوسرے کی بہ نِسبت جو خواہ دو ہزار سال بھی زندہ رہے لیکن اَپنی آسودگی سے لُطف اَندوز ہونے میں ناکام رہے۔ کیا سَب کے سَب ایک ہی جگہ#6:6 جگہ موت یا اَبدیّت نہیں جاتے؟
7آدمی کی ساری جدّوجہد اُس کے مُنہ کے لیٔے ہے،
پھر بھی اُس کی بھُوک نہیں مٹتی۔
8دانشمند کو احمق پر کیا فضیلت ہے؟
اَور غریب کو یہ جاننے سے کیا حاصل کہ
زندوں کے سامنے وہ کیسا طرزِ عَمل اِختیار کرے؟
9آنکھوں سے دیکھ لینا
نَفس کی آوارگی سے بہتر ہے۔
یہ بھی باطِل اَور
ہَوا کے تعاقب میں جانے کی طرح ہے۔
10جو کچھ بھی مَوجُود ہے اُس کا نام رکھا جا چُکاہے،
اَور یہ بھی مَعلُوم ہے کہ اِنسان کیا ہے؛
کویٔی بھی آدمی خُود سے زِیادہ
زورآور کے ساتھ مُقابلہ نہیں کر سَکتا۔
11الفاظ جتنے زِیادہ ہوتے ہیں،
معنی اُتنے ہی کم،
تو اُس سے کویٔی اِنسان کیوں کر فائدہ اُٹھا سَکتا ہے؟
12کیونکہ کون جانتا ہے کہ اِنسان کی چند روزہ باطِل زندگی کے دَوران جسے وہ پرچھائیں کی مانند بسر کرتا ہے، اُس کے لیٔے کیا اَچھّا ہے؟ اُسے کون بتائے کہ اُس کے رخصت ہو جانے کے بعد دُنیا میں کیا ہوگا؟
موجودہ انتخاب:
واعظ 6: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.