اِستِثنا 23

23
جماعت سے خارج کیاجانا
1کویٔی بھی شخص جو نامرد ہے جِس کے اعضائے تناسل کُچل دئیے یا کاٹ دئیے گیٔے ہُوں، وہ یَاہوِہ کی جماعت میں داخل نہ ہونے پایٔے۔
2کویٔی بھی ناجائز اَولاد اَور نہ اُس کی اَولادیں دسویں پُشت تک، اُس نَسل میں سے کویٔی شخص یَاہوِہ کی جماعت میں داخل ہونے نہ پایٔے۔
3کویٔی بھی عمُّونی یا مُوآبی یَاہوِہ کی جماعت میں داخل نہ ہونے پایٔے، دسویں پُشت تک اُن کی نَسل میں سے کویٔی شخص یَاہوِہ کی جماعت میں داخل نہ ہونے پایٔے۔ 4کیونکہ جَب تُم مِصر سے نکل کر آ رہے تھے تو وہ راستہ میں روٹی اَور پانی لے کر تمہارے اِستِقبال کو نہیں آئےتھے اَور اُنہُوں نے مسوپتامیہؔ#23‏:4 مسوپتامیہؔ اصل عِبرانی زبان میں ارام نحرائیمؔ کے پتھورؔ شہر سے بِلعاؔم بِن بعورؔ کو اُجرت پر بُلایا تاکہ وہ تُم پر لعنت بھیجے۔ 5لیکن یَاہوِہ تمہارے خُدا نے بِلعاؔم کی نہ سُنی بَلکہ اُس لعنت کو تمہارے لیٔے برکت میں تبدیل کر دیا، کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا تُم سے مَحَبّت رکھتے ہیں۔ 6تُم زندگی بھر اُن کے ساتھ دوستی کا عہد مت کرنا۔
7تُم کسی اِدُومی آدمی کو حقارت کی نظر سے نہ دیکھنا کیونکہ وہ تمہارا بھایٔی ہی ہے۔ کسی مِصری کو بھی حقیر نہ جاننا کیونکہ تُم اُن کے مُلک میں ایک پردیسی کی مانند رہتے تھے۔ 8اُن کی تیسری پُشت کے جو بچّے پیدا ہوں وہ یَاہوِہ کی جماعت میں داخل ہو سکتے ہیں۔
چھاؤنی میں ناپاکی
9جَب تُم اَپنے دُشمنوں کے خِلاف خیمہ زن ہو، تو ہر طرح کی ناپاکی سے بچے رہنا۔ 10اگر تُم میں سے کویٔی آدمی رات کے وقت احتلامِ شبینہ سے پاک نہیں رہتاہے تو وہ چھاؤنی کے باہر جائے اَور وہیں رہے۔ 11لیکن جَب شام ہونے لگے تو وہ غُسل کر لے اَور غروب آفتاب کے وقت چھاؤنی میں ضروُر لَوٹ آئے۔
12چھاؤنی کے باہر تُم ایک جگہ مُقرّر کر لینا جہاں اَپنی حاجت رفع کرنے کے لیٔے جا سکو۔ 13اَپنے ہتھیاروں میں کھودنے کا کویٔی آلہ بھی رکھنا اَور جَب تُم حاجت رفع کر چُکو تو ایک گڑھا کھود کر اَپنے فُضلہ کو مٹّی سے ڈھانک دینا۔ 14کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہاری چھاؤنی میں چلتے پھرتے ہیں تاکہ تمہاری حِفاظت کریں اَور تمہارے دُشمنوں کو تمہارے حوالہ کر دیں۔ تمہاری کا پاک ہونا ضروُری ہے۔ اَیسا نہ ہو کہ وہ تمہارے درمیان کویٔی نَجاست دیکھے اَور تُم سے دُور چلے جائیں۔
متفرّق آئین
15اگر کسی غُلام نے تمہارے پاس پناہ لی ہو، تو اُسے اُس کے آقا کے حوالہ نہ کرنا۔ 16اُسے اَپنے درمیان جہاں وہ چاہے اَور جِس شہر کو وہ پسند کرے وہیں رہنے دینا۔ اَور تُم اُس پر ظُلم نہ ڈھانا۔
17کسی معبُود کے واسطے کویٔی اِسرائیلی عورت یا آدمی بدفعلی کا کام نہ کرے۔ 18تُم کسی عورت یا کسی مَرد کی جِسم فروشی کی کمائی کو کسی مَنّت کو پُورا کرنے کے لیٔے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے گھر میں نہ لانا کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا کو اُن دونوں سے سخت نفرت ہے۔
19تُم اَپنے اِسرائیلی بھایٔی سے سُود وصول نہ کرنا خواہ وہ رُوپیَوں پر، اناج پر یا کسی اَیسی شَے پر ہو جِس پر سُود لیا جاتا ہو۔ 20تُم چاہو تو پردیسیوں سے سُود وصول کر سکتے ہو، لیکن کسی اِسرائیلی بھایٔی سے نہیں تاکہ جِس مُلک پر قبضہ کرنے کے لیٔے تُم داخل ہو رہے ہو وہاں جِس جِس کام میں تُم اَپنا ہاتھ ڈالو اُن سَب میں یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں برکت دیں۔
21اگر تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی خاطِر مَنّت مانو، تو اُسے پُورا کرنے میں تاخیر نہ کرنا کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا ضروُر اُسے تُم سے طلب کریں گے اَور تَب تُم مُجرم ٹھہروگے۔ 22لیکن اگر تُم مَنّت نہ مانو، تو مُجرم نہ ٹھہروگے۔ 23جو کچھ تمہارے لبوں سے نکلے اُسے ضروُر پُورا کرنا کیونکہ تُم نے خُود اَپنے مُنہ سے رضا کی قُربانی کے طور پر یَاہوِہ اَپنے خُدا کے واسطے مَنّت مانی تھی۔
24اگر تُم اَپنے ہمسایہ کے انگوری باغ میں داخل ہو، تو جتنے چاہو اُتنے انگور کھا لینا لیکن اَپنی ٹوکری میں کچھ نہ رکھنا۔ 25اگر تُم اَپنے ہمسایہ کے اناج کے کھیت میں داخل ہو، تو تُم اَپنے ہاتھوں سے بالیں توڑ سکتے ہو لیکن اُس کی کھڑی فصل کو درانتی مت لگانا۔

موجودہ انتخاب:

اِستِثنا 23: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in