YouVersion Logo
تلاش

اعمال 6

6
سات مددگاروں کا اِنتخاب
1اُن دِنوں جَب شاگردوں کی تعداد بڑھتی جا رہی تھی تو یُونانی یہُودی#6‏:1 یُونانی یہُودی یعنی وہ یہُودی جنہوں نے یُونانی زبان اَور ثقافت کو اپنایا تھا‏۔‏ مقامی یہُودیوں کی شکایت کرکے کہنے لگے کیونکہ روزمرّہ کے کھانے کی تقسیم کے وقت ہماری بیواؤں کو نظر اَنداز کیا جاتا ہے۔ 2یہ سُن کر بَارہ رسولوں نے سارے شاگردوں کو جمع کیا اَور کہا، ”ہمارے لیٔے مُناسب نہیں کہ ہم خُدا کے کلام کی مُنادی کو چھوڑکر اَور کھانے پینے کا اِنتظام کرنے لگیں۔ 3اِس لیٔے اَے بھائیو اَور بہنوں، اَپنے میں سے سات نیک نام اَشخاص کو چُن لوجو پاک رُوح اَور دانائی سے معموُر ہوں تاکہ ہم اُنہیں اِس کام کی ذمّہ داری سونپ دیں 4اَور ہم تو دعا کرنے اَور کلام سُنانے کی خدمت میں مشغُول رہیں گے۔“
5یہ تجویز ساری جماعت کو پسند آئی۔ اُنہُوں نے ایک تو اِستِفنُسؔ کو، جو ایمان اَور پاک رُوح سے بھرے ہویٔے تھے؛ اِس کے علاوہ فِلِپُّسؔ، پُرخُرسؔ، نِیکانورؔ، تِیمونؔ، پَرمِناسؔ اَور نیکلاؤسؔ، جو انطاکِیہؔ کے، ایک نَو مُرید یہُودی تھے کو، مُنتخب کیا۔ 6اَور اُنہیں رسولوں کے حُضُور میں پیش کیا، جنہوں نے اُن کے لیٔے دعا کی اَور اُن پر ہاتھ رکھے۔
7اِس طرح خُدا کا کلام تیزی سے پھیلتا چَلا گیا۔ یروشلیمؔ میں شاگردوں کی تعداد بہت ہی بڑھ گئی، اَور بہت سے کاہِنؔ بھی ایمان لایٔے اَور مَسیحی ہو گئے۔
اِستِفنُسؔ کی گرفتاری
8اَب اِستِفنُسؔ، خُدا کے فضل اَور اُس کی قُوّت سے بھرے ہویٔے، اَور لوگوں میں حیرت اَنگیز کام اَور بَڑے معجزے دکھاتے تھے۔ 9اُسی وقت آزادی پایٔے ہویٔے یہُودی عبادت گاہ کے رُکن میں سے (جَیسا یہ کہا جاتا تھا) مُخالف اُٹھ کھڑے ہویٔے کُرینیوں اَور اِسکندریُوں کے ساتھ ساتھ کِلکِیؔہ اَور آسیہؔ کے کچھ یہُودی مِل کر اِستِفنُسؔ سے بحث کرنے لگے۔ 10لیکن اِستِفنُسؔ جِس حِکمت اَور رُوح سے کلام کرتے تھے وہ اُن کا مُقابلہ نہ کر سکے۔
11تَب اُنہُوں نے چُپکے۔ چُپکے کچھ لوگوں کو اُکساتے ہویٔے کہا، ”وہ یہ کہیں کہ ہم نے اِستِفنُسؔ کو حضرت مُوسیٰ اَور خُدا کے خِلاف کُفر بکتے سُنا ہے۔“
12اِس طرح اُنہُوں نے عوام کو یہُودی بُزرگوں اَور شَریعت کے عالِموں کو اِستِفنُسؔ کے خِلاف اُبھارا۔ اُنہُوں نے اِستِفنُسؔ کو پکڑا اَور اُنہیں مَجلِس عامہ میں پیش کر دیا۔ 13اُنہُوں نے بہت سے جھُوٹے گواہ بھی پیش کیٔے، جنہوں نے یہ شہادت دی، ”یہ شخص اِس مُقدّس مقام اَور شَریعت کے خِلاف زبان چلانے سے باز نہیں آتا۔ 14اَور ہم نے اُسے یہ بھی کہتے سُنا ہے کہ حُضُور عیسیٰ ناصری اِس مقام کو تباہ کر دیں گے اَور اُن رسَموُں کو بھی بدل ڈالیں گے جو ہمیں حضرت مُوسیٰ نے عطا کی ہیں۔“
15مَجلِس عامہ کے اراکین اِستِفنُسؔ کو گھوُر، گھوُر کر دیکھنے لگے لیکن اِستِفنُسؔ کا چہرہ فرشتہ کی مانِند دکھائی دے رہاتھا۔

موجودہ انتخاب:

اعمال 6: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in