اعمال 8:6-14

اعمال 8:6-14 UCV

اَب اِستِفنُسؔ، خُدا کے فضل اَور اُس کی قُوّت سے بھرے ہویٔے، اَور لوگوں میں حیرت اَنگیز کام اَور بڑے معجزے دِکھانے تھے۔ یہ کُرینیوں، الیکزینڈریا، کِلکِیؔہ اَور آسیہؔ کے کچھ باشِندے جو لِبرتینی عبادت گاہ سے یعنی آزاد کئے ہوئے یہُودی عبادت گاہ کے رُکن میں سے مُخالف اُٹھ کھڑے ہویٔے اَور کچھ یہُودی مِل کر اِستِفنُسؔ سے بحث کرنے لگے۔ لیکن اِستِفنُسؔ جِس حِکمت اَور رُوح سے کلام کرتے تھے وہ اُن کا مُقابلہ نہ کر سکے۔ تَب اُنہُوں نے چُپکے۔ چُپکے کچھ لوگوں کو اُکساتے ہویٔے کہا، ”وہ یہ کہیں کہ ہم نے اِستِفنُسؔ کو حضرت مَوشہ اَور خُدا کے خِلاف کُفر بکتے سُنا ہے۔“ اِس طرح اُنہُوں نے عوام کو یہُودی بُزرگوں اَور شَریعت کے عالِموں کو اِستِفنُسؔ کے خِلاف اُبھارا۔ اُنہُوں نے اِستِفنُسؔ کو پکڑا اَور اُنہیں مَجلِس عامہ میں پیش کر دیا۔ اُنہُوں نے بہت سے جھُوٹے گواہ بھی پیش کیٔے، جنہوں نے یہ شہادت دی، ”یہ شخص اِس مُقدّس مقام اَور شَریعت کے خِلاف زبان چلانے سے باز نہیں آتا۔ اَور ہم نے اُسے یہ بھی کہتے سُنا ہے کہ یِسوعؔ ناصری اِس مقام کو تباہ کر دیں گے اَور اُن رسموں کو بھی بدل ڈالیں گے جو ہمیں حضرت مَوشہ نے عطا کی ہیں۔“