اِس طرح خُدا کا کلام تیزی سے پھیلتا چَلا گیا۔ یروشلیمؔ میں شاگردوں کی تعداد بہت ہی بڑھ گئی، اَور بہت سے کاہِنؔ بھی ایمان لایٔے اَور مَسیحی ہو گئے۔ اَب اِستِفنُسؔ، خُدا کے فضل اَور اُس کی قُوّت سے بھرے ہویٔے، اَور لوگوں میں حیرت اَنگیز کام اَور بَڑے معجزے دکھاتے تھے۔ اُسی وقت آزادی پایٔے ہویٔے یہُودی عبادت گاہ کے رُکن میں سے (جَیسا یہ کہا جاتا تھا) مُخالف اُٹھ کھڑے ہویٔے کُرینیوں اَور اِسکندریُوں کے ساتھ ساتھ کِلکِیؔہ اَور آسیہؔ کے کچھ یہُودی مِل کر اِستِفنُسؔ سے بحث کرنے لگے۔ لیکن اِستِفنُسؔ جِس حِکمت اَور رُوح سے کلام کرتے تھے وہ اُن کا مُقابلہ نہ کر سکے۔ تَب اُنہُوں نے چُپکے۔ چُپکے کچھ لوگوں کو اُکساتے ہویٔے کہا، ”وہ یہ کہیں کہ ہم نے اِستِفنُسؔ کو حضرت مُوسیٰ اَور خُدا کے خِلاف کُفر بکتے سُنا ہے۔“ اِس طرح اُنہُوں نے عوام کو یہُودی بُزرگوں اَور شَریعت کے عالِموں کو اِستِفنُسؔ کے خِلاف اُبھارا۔ اُنہُوں نے اِستِفنُسؔ کو پکڑا اَور اُنہیں مَجلِس عامہ میں پیش کر دیا۔ اُنہُوں نے بہت سے جھُوٹے گواہ بھی پیش کیٔے، جنہوں نے یہ شہادت دی، ”یہ شخص اِس مُقدّس مقام اَور شَریعت کے خِلاف زبان چلانے سے باز نہیں آتا۔ اَور ہم نے اُسے یہ بھی کہتے سُنا ہے کہ حُضُور عیسیٰ ناصری اِس مقام کو تباہ کر دیں گے اَور اُن رسَموُں کو بھی بدل ڈالیں گے جو ہمیں حضرت مُوسیٰ نے عطا کی ہیں۔“ مَجلِس عامہ کے اراکین اِستِفنُسؔ کو گھوُر، گھوُر کر دیکھنے لگے لیکن اِستِفنُسؔ کا چہرہ فرشتہ کی مانِند دکھائی دے رہاتھا۔
پڑھیں اعمال 6
سنیں اعمال 6
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: اعمال 7:6-15
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos