انطاکِیہؔ میں کچھ عرصہ گُزارنے کے بعد وہ وہاں سے روانہ ہوئے اَور گلِتیؔہ اَور فرُوگِیہؔ کے سارے علاقوں سے گُزرتے ہوئے تمام شاگردوں کے ایمان کو مضبُوط کرتے گیٔے۔ اِس دَوران ایک یہُودی جِس کا نام اپُلّوسؔ تھا اَورجو اِسکندریہؔ کا باشِندہ تھا، اِفِسُسؔ میں وارِد ہُوا۔ وہ بڑا شیریں بَیان تھا اَور کِتاب مُقدّس کا گہرا علم رکھتا تھا۔ اپُلّوسؔ نے خُداوؔند کی راہ کی تعلیم پائی تھی اَور وہ بَڑے جوش و خروش سے کلام کرتے تھے اَور حُضُور عیسیٰ کے بارے میں صحیح تعلیم دیتے تھے لیکن وہ صِرف حضرت یحییٰ ہی کے پاک غُسل سے واقف تھے۔ اپُلّوسؔ یہُودی عبادت گاہ میں دِلیری کے ساتھ کلام کرنے لگے اَور جَب پرسکِلّہؔ اَور اَکوِلہؔ نے اُنہیں سُنا تو اپُلّوسؔ اَپنے گھر لے گیٔے اَور اُنہیں خُدا کی راہ کی تعلیم اَور بہتر طور پر دی۔ جَب اپُلّوسؔ نے سمُندر پار صُوبہ اَخیہؔ جانے کا اِرادہ کیا تو بھائیو اَور بہنوں نے اُن کی ہِمّت اَفزائی کی اَور وہاں شاگردوں کو لِکھّا کہ اُن سے خُلوص سے ملیں۔ وہاں پہُنچ کر اپُلّوسؔ نے اُن لوگوں کی بڑی مدد کی جو خُدا کے فضل کی بدولت ایمان لایٔے تھے۔ کیونکہ وہ بحث و مُباحثہ میں بَڑے زور شور سے یہُودیوں کو کھُلے عام غلط ثابت کرتے تھے اَور کِتاب مُقدّس سے قائل کردیتے کہ حُضُور عیسیٰ ہی المسیؔح ہیں۔
پڑھیں اعمال 18
سنیں اعمال 18
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: اعمال 23:18-28
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos