YouVersion Logo
تلاش

اعمال 1:14-15

اعمال 1:14-15 UCV

اِکُنِیُم میں بھی پَولُسؔ اَور بَرنباسؔ ایک ساتھ یہُودی عبادت گاہ میں گیٔے اَور اَیسی تقریر کی کہ یہُودی اَور یُونانی کی بڑی تعداد ایمان لے آئی۔ لیکن جو یہُودی کلام کے مُخالف تھے اُنہُوں نے غَیریہُودیوں کو بھڑکایا اَور اُنہیں بھائیوں کی طرف سے بدگُمان کر دیا۔ تو بھی پَولُسؔ اَور بَرنباسؔ نے وہاں کافی وقت گزارا اَور دِلیری کے ساتھ خُداوؔند کے بارے میں تعلیم دی اَور خُدا اُن عظیم معجزوں اَور عجِیب و غریب کاموں کے ذریعہ جو اُن کے ہاتھوں اَنجام پاتے تھے، اَپنے فضل کے کلام کو برحق ثابت کرتا رہا۔ شہر کے لوگوں میں تِفرقہ پڑ گیا۔ بعض یہُودیوں کے ساتھ اَور بعض رسولوں کے ساتھ کھڑے تھے۔ یہُودی اَور غَیریہُودی اَپنے رہنماؤں کے ساتھ مِل کر رسولوں کو ستانے اَور اُنہیں سنگسار کرنے کی مُہم شروع کرنے والے تھے۔ کہ اُنہیں اِس بات کا پتہ چل گیا اَور وہ وہاں سے بھاگ کر لُکانیہؔ کے شہر لُسترہؔ اَور دربؔے اَور آس پاس کے قصبوں میں چلے گیٔے، اَور وہاں خُوشخبری سُنانے میں لگ گیٔے۔ لُسترہؔ میں ایک لولا آدمی بیَٹھا ہُوا تھا۔ وہ پیدائش سے ہی لولا تھا اَور کبھی نہیں چَلاتھا وہ پَولُسؔ کی باتوں کو غور سے سُن رہاتھا۔ پَولُسؔ نے مُتوجّہ ہوکر اُسے دیکھا تو جان لیا کہ اُس میں اِتنا ایمان ہے کہ وہ شفا پا سکے۔ آپ نے زور سے چِلّاکر حُکم دیا، ”اَپنے پاؤں پر سیدھا کھڑے ہو جا!“ وہ فوراً، اُچھل کر کھڑا ہُوا اَور چلنے پھرنے لگا۔ جَب لوگوں نے پَولُسؔ کا یہ کام دیکھا تو وہ لُکانیہؔ کی زبان میں چِلّانے لگے، ”معبُود اِنسانی شکل میں ہمارے پاس اُتر آئے ہیں!“ اُنہُوں نے بَرنباسؔ کو زِیُوسؔ کا، اَور پَولُسؔ کو ہرمیسؔ کا نام دیا کیونکہ آپ تقریر کرنے میں زِیادہ ماہر تھے۔ زِیُوسؔ کا مُجاوِر جِس کا بُت خانہ شہر کے بالکُل سامنے تھا، اُس کا مُجاوِر بَیل اَور پھُولوں کے ہار لے کر شہر کے دروازوں پر پہنچا کیونکہ وہ اَور شہر کے لوگ چاہتے تھے کہ رسولوں کے لیٔے قُربانیاں چڑھائیں۔ جَب رسولوں یعنی پَولُسؔ اَور بَرنباسؔ نے یہ سُنا تو وہ اَپنے کپڑے پھاڑ کر ہُجوم میں جا گھُسے اَور چیخ چیخ کرکہنے لگے: ”عزیزو، تُم یہ کیا کر رہے ہو؟ ہم بھی تمہاری ہی طرح، فقط اِنسان ہی ہیں۔ ہم تمہارے واسطے خُوشخبری لایٔے ہیں، تاکہ تُم اِن فُضول چیزوں کو چھوڑکر زندہ خُدا کی طرف رُجُوع کرو جِس نے آسمانوں اَور زمین اَور سمُندر کو اَورجو کچھ اُن میں مَوجُود ہر چیز کو پیدا کیا ہے۔

پڑھیں اعمال 14