2 تِیمُتھِیُس 1:4-7

2 تِیمُتھِیُس 1:4-7 UCV

مَیں خُداتعالیٰ اَور المسیح یِسوعؔ کی حُضُوری میں، جو زندوں اَور مُردوں کی عدالت کرےگا اَور حُضُور کی دُوسری آمد اَور اُن کی بادشاہی ظاہر ہونے کی یاد دِلا کر تُجھے تاکید کرتا ہُوں: کلام کی مُنادی کر؛ وقت بے وقت تیّار رہ؛ بڑے صبر اَور تعلیم کے ساتھ لوگوں کو سمجھا، ملامت اَور اُن کی حوصلہ اَفزائی کر۔ کیونکہ ایک اَیسا وقت آئے گا جَب لوگ صحیح تعلیم کو برداشت نہیں کریں گے بَلکہ اَپنی خواہشوں کے مُطابق اَپنے بہت سے اُستاد بنا لیں گے جو اُنہیں صِرف اُن کے کانوں کو اَچھّا لگنے والی تعلیم دیں گے۔ اَور وہ اَپنے کانوں کو حق کی طرف سے پھیر کر جھُوٹے قصّے کہانیوں کی طرف مُتوجّہ ہوں گے۔ مگر تُو ہر حالت میں ہوشیار رہ، دُکھ اُٹھا، مُبشَّر کا کام اَنجام دے اَور اَپنی خدمت کو پُورا کر۔ کیونکہ اَب مَیں نذر کی قُربانی کی طرح اُنڈیلا جا رہا ہُوں اَور میرے اِس دُنیا سے جانے کا وقت آ پہُنچا ہے۔ میں اَچھّی کُشتی لڑ چُکا ہوں۔ مَیں نے دَوڑ کو ختم کر لیا ہے اَور مَیں نے اَپنے ایمان کو محفوظ رکھا ہے۔