میں خُداتعالیٰ اَور المسیؔح عیسیٰ کی حُضُوری میں، جو زندوں اَور مُردوں کی عدالت کرے گا اَور حُضُور کی دُوسری آمد اَور اُن کی بادشاہی ظاہر ہونے کی یاد دلا کر تُجھے تَاکید کرتا ہُوں: کلام کی مُنادی کر؛ وقت بے وقت تیّار رہ؛ بَڑے صبر اَور تعلیم کے ساتھ لوگوں کو سمجھا، ملامت اَور اُن کی حوصلہ اَفزائی کر۔ کیونکہ ایک اَیسا وقت آئے گا جَب لوگ صحیح تعلیم کو برداشت نہیں کریں گے بَلکہ اَپنی خواہِشوں کے مُطابق اَپنے بہت سے اُستاد بنا لیں گے جو اُنہیں صِرف اُن کے کانوں کو اَچھّا لگنے والی تعلیم دیں گے۔ اَور وہ اَپنے کانوں کو حق کی طرف سے پھیر کر جھُوٹے قصّے کہانیوں کی طرف مُتوجّہ ہوں گے۔
پڑھیں 2 تِیمُتھِیُس 4
سنیں 2 تِیمُتھِیُس 4
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: 2 تِیمُتھِیُس 1:4-4
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos