اِس لیٔے، اگر کویٔی المسیؔح میں ہے، تو وہ نئی مخلُوق ہے۔ پُرانی چیزیں جاتی رہیں۔ دیکھو! اَب وہ نئی ہو گئیں! یہ سَب خُدا کی طرف سے ہے، جِس نے المسیؔح کے ذریعہ ہمارے ساتھ صُلح کرلی اَور صُلح کرانے کی خدمت ہمارے سُپرد کر دی: مطلب یہ ہے کہ خُدا نے المسیؔح کے ذریعہ دُنیا وَالوں سے صُلح کرلی، اَور اُنہیں اُن کی تقصیِروں کا ذمّہ دار نہیں ٹھہرایا۔ المسیؔح نے صُلح کا یہ پیغام ہمارے سُپرد کر دیا۔ اِس لیٔے ہم المسیؔح کے ایلچی ہیں، گویا خُدا ہمارے ذریعہ لوگوں سے مُخاطِب ہوتاہے۔ لہٰذا ہم المسیؔح کی طرف سے اِلتماس کرتے ہیں: خُدا سے صُلح کر لو۔
پڑھیں 2 کُرِنتھِیوں 5
سنیں 2 کُرِنتھِیوں 5
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: 2 کُرِنتھِیوں 17:5-20
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos