YouVersion Logo
تلاش

2 کُرِنتھِیوں 16:5-21

2 کُرِنتھِیوں 16:5-21 UCV

پس اَب سے ہم کسی کو جِسمانی حیثیت سے نہیں جانیں گے۔ اگرچہ ایک وقت ہم نے المسیؔح کو بھی جِسمانی حیثیت سے جانا تھا، لیکن اَب ہم اُنہیں جان گئے ہیں۔ اِس لیٔے، اگر کویٔی المسیؔح میں ہے، تو وہ نئی مخلُوق ہے۔ پُرانی چیزیں جاتی رہیں۔ دیکھو! اَب وہ نئی ہو گئیں! یہ سَب خُدا کی طرف سے ہے، جِس نے المسیؔح کے ذریعہ ہمارے ساتھ صُلح کرلی اَور صُلح کرانے کی خدمت ہمارے سُپرد کر دی: مطلب یہ ہے کہ خُدا نے المسیؔح کے ذریعہ دُنیا وَالوں سے صُلح کرلی، اَور اُنہیں اُن کی تقصیِروں کا ذمّہ دار نہیں ٹھہرایا۔ المسیؔح نے صُلح کا یہ پیغام ہمارے سُپرد کر دیا۔ اِس لیٔے ہم المسیؔح کے ایلچی ہیں، گویا خُدا ہمارے ذریعہ لوگوں سے مُخاطِب ہوتاہے۔ لہٰذا ہم المسیؔح کی طرف سے اِلتماس کرتے ہیں: خُدا سے صُلح کر لو۔ خُدا نے المسیؔح کو جو گُناہ سے واقف نہ تھا، ہمارے واسطے گُناہ ٹھہرایا تاکہ ہم المسیؔح میں خُدا کے راستباز ہو جایٔیں۔

پڑھیں 2 کُرِنتھِیوں 5