YouVersion Logo
تلاش

2 تواریخ 27

27
یُوتامؔ شاہِ یہُودیؔہ
1یُوتامؔ پچّیس سال کا تھا جَب وہ بادشاہ بنا اَور اُس نے سولہ سال یروشلیمؔ میں حُکمرانی کی۔ اُس کی ماں کا نام یرُوشاؔ تھا جو صدُوقؔ کی بیٹی تھی۔ 2اَور اُس نے وُہی کیا جو یَاہوِہ کی نظر میں دُرست تھا، ٹھیک وَیسے ہی جَیسے اُس کے باپ نے کیا تھا۔ لیکن اَپنے باپ عُزّیاہؔ کی طرح اُس نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں کبھی جانے کی گستاخی نہ کی مگر لوگوں نے اَپنے بُرے دستور جاری رکھے۔ 3یُوتامؔ نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے بالائی پھاٹک کو دوبارہ تعمیر کیا اَور عوفیلؔ کی دیوار پر بہت کچھ تعمیر کیا۔ 4اَور اُس نے یہُودیؔہ کی پہاڑیوں میں شہر تعمیر کئے اَور جنگلی علاقوں میں قلعے اَور بُرج بنوائے۔
5یُوتامؔ نے عمُّونیوں کے بادشاہ کے خِلاف جنگ چھیڑی اَور اُنہیں مطیع کیا۔ چنانچہ اُسی سال عمُّونیوں نے اُسے اُسی سال ایک سَو تالنت#27‏:5 ایک سَو تالنت ساڑھے تین ہزار چار سو کِلو چاندی، دس ہزار کور#27‏:5 دس ہزار کور سولہ سَو میٹرک سَو ٹن گیہُوں اَور دس ہزار کور جَو نذرانہ میں دئیے۔ بنی عمُّون نے اُتنا ہی دُوسرے اَور تیسرے سال بھی اُسے نذرانے میں دیا۔
6اَور یُوتامؔ طاقتور ہوتا گیا کیونکہ وہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور میں راہِ راست پر گامزن رہا۔
7اَور یُوتامؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر کارنامے جِن میں اُس کی سَب لڑائیاں شامل ہیں، مُلکِ اِسرائیل اَور مُلکِ یہُودیؔہ کے بادشاہوں کی کِتاب میں درج ہیں۔ 8وہ پچّیس سال کا تھا جَب وہ بادشاہ بنا اَور اُس نے یروشلیمؔ میں سولہ سال حُکمرانی کی۔ 9یُوتامؔ اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گیا اَور داویؔد کے شہر میں دفن کیا گیا اَور اُس کا بیٹا آحازؔ اُس کی جگہ بادشاہ بنا۔

موجودہ انتخاب:

2 تواریخ 27: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in