YouVersion Logo
تلاش

1 پطرس 14:3-18

1 پطرس 14:3-18 UCV

اَور اگر تُم راستبازی کی خاطِر دُکھ بھی اُٹھاؤ تو تُم مُبارک ہو۔ ”اُن کی دھمکیوں سے مت ڈرو؛ اَور نہ ہی گھبراؤ۔“ بَلکہ المسیح کو خُداوؔند جان کر اَپنے دِلوں میں اُسے مُقدّس سمجھو اَور اگر کویٔی تُم سے تمہاری اُمّید کے بارے میں دریافت کرے تو اُسے جَواب دینے کے لیٔے ہمیشہ تیّار رہو۔ لیکن نرمی اَور اِحترام کے ساتھ اَیسا کرو۔ لیکن شائِستگی اَور اِحترام کے ساتھ اَپنا ضمیر صَاف رکھو تاکہ جو لوگ المسیح میں تمہارے نیک چال چلن کے بارے میں غلط باتیں کر رہے ہیں اُنہیں اَپنی تہمت پر شرمندہ ہونا پڑے۔ کیونکہ اگر خُدا کی یہی مرضی ہے کہ تُم نیکی کرکے دُکھ اُٹھاؤ، تو یہ بدی کرکے دُکھ اُٹھانے سے زِیادہ بہتر ہے۔ اِس لیٔے المسیح بھی گُناہوں کے لیٔے ایک ہی بار قُربان ہُوا، یعنی ایک راستباز نے ناراستوں کے لیٔے دُکھ اُٹھایا تاکہ تُمہیں خُدا کے پاس پہُنچائے۔ وہ جِسم کے اِعتبار سے تو مارا گیا لیکن رُوح کے ذریعہ سے زندہ کیا گیا۔

پڑھیں 1 پطرس 3

سنیں 1 پطرس 3